سونم وانگ چک، جودھپور جیل سے رہا
مرکز نے ہفتہ کے دن کہا کہ اس نے این ایس اے کے تحت ماحولیات کارکن سونم وانگ چک کی حراست فی الفور ختم کردی ہے۔ اس نے کہا کہ یہ فیصلہ لداخ میں امن کو بڑھاوا دینے کے لئے کیا گیا۔
جودھپور (پی ٹی آئی) ماحولیات کارکن سونم وانگ چک کو ہفتہ کے دن جودھپور سنٹرل جیل سے رہا کردیا گیا۔ مرکزی حکومت نے اس کی حراست فوری ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔
وانگ چک کو گزشتہ برس 26 ستمبر کو قومی سلامتی قانون(این ایس اے) کے تحت حراست میں لیا گیا تھا۔ وہ اس قانون کے تحت حراست کا تقریباً نصف حصہ جیل میں گزار چکا ہے۔ ایس ایچ او دنیش لکھاوت نے بتایا کہ وانگ چک کو مرکزی حکومت کے آرڈر پر آج دوپہر تقریباً 1:30 بجے جیل سے رہا کردیا گیا۔
اس کی بیوی گیتانجلی انگمو کاغذی کاررو ائی مکمل کرنے کے لئے یہاں آئی ہوئی تھی۔لداخ کو ریاست کا درجہ دینے اور اسے دستور کی چھٹویں فہرست میں شامل کرنے کے مطالبہ پر احتجاج سے لیہہ ہل کر رہ گیا تھا۔
مظاہروں کے 2 دن بعد 26 ستمبر 2025 کو وانگ چک کو حراست میں لیا گیا تھا اور بعد میں جودھپور جیل منتقل کردیا گیا۔
پی ٹی آئی کے بموجب مرکز نے ہفتہ کے دن کہا کہ اس نے این ایس اے کے تحت ماحولیات کارکن سونم وانگ چک کی حراست فی الفور ختم کردی ہے۔ اس نے کہا کہ یہ فیصلہ لداخ میں امن کو بڑھاوا دینے کے لئے کیا گیا۔