شمالی بھارت

سونیا گاندھی راجستھان سے راجیہ سبھا کیلئے بلا مقابلہ منتخب

اسمبلی میں راجستھان اسمبلی کے چیف سکریٹری اور راجیہ سبھا کے ریٹرننگ آفیسر مہاویر پرساد شرما نے کانگریس کی امیدوار سونیا گاندھی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدواروں چونی لال گراسیا اور مدن راٹھور کو منتخب قرار دیا۔

جے پور: کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی، سابق وزیر چنی لال گراسیا اور سابق ایم ایل اے مدن راٹھور کو منگل کو یہاں راجستھان سے راجیہ سبھا کے دو سالہ انتخابات – 2024 میں بلا مقابلہ منتخب قرار دیا گیا۔

متعلقہ خبریں
ماحول ہمارے حق میں ہے تاہم حد سے زیادہ پراعتماد نہ ہوں: سونیاگاندھی
تلنگانہ تلی اتسو منانے کا فیصلہ، سونیا گاندھی کو مدعو کیا جائے گا
مودی، ملک کے وقار کی دھجیاں اُڑا رہے ہیں: سونیا گاندھی
سونیا اور دیگر نے راجیہ سبھا کے ارکان کی حیثیت سے حلف لیا
رام مندر افتتاح میں سونیاگاندھی کی شرکت کا مناسب وقت پر فیصلہ

اسمبلی میں راجستھان اسمبلی کے چیف سکریٹری اور راجیہ سبھا کے ریٹرننگ آفیسر مہاویر پرساد شرما نے کانگریس کی امیدوار سونیا گاندھی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدواروں چونی لال گراسیا اور مدن راٹھور کو منتخب قرار دیا۔

واضح رہے کہ ان تینوں امیدواروں نے راجستھان سے اس الیکشن میں تین سیٹوں کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کیے تھے۔ منگل کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کے آخری دن تینوں کو بلامقابلہ منتخب قرار دے دیا گیا اور 27 فروری کو انتخابات کرانے کی ضرورت نہیں پڑی۔

a3w
a3w