دہلی

سونیا گاندھی راجستھان سے راجیہ سبھا امیدوار

سونیا گاندھی کو راجستھان سے راجیہ سبھا میں بھیجا جائے گا، جب کہ اکھلیش پرساد کو بہار سے، ابھیشیک منو سنگھوی کو ہماچل پردیش سے اور چندرکانت ہنڈور کو مہاراشٹر سے پارٹی امیدوار بنایا گیا ہے۔

نئی دہلی: کانگریس نے پارٹی کی سابق صدر سونیا گاندھی سمیت چار لیڈروں کو راجیہ سبھا کا امیدوار بنایا ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے چہارشنبہ کو یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی صدر ملک ارجن کھڑگے نے ان ناموں کی سفارش کی ہے۔

متعلقہ خبریں
متھن ریڈی کو ای ڈی کی نوٹس، شراب اسکام معاملہ میں پوچھ تاچھ
مودی حکومت نے آر ٹی آئی قانون کو کمزور کرنے کی مسلسل کوششیں کی ہیں: کانگریس
ماحول ہمارے حق میں ہے تاہم حد سے زیادہ پراعتماد نہ ہوں: سونیاگاندھی
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
سرینواس یادو ترقیاتی کاموں میں بری طرح ناکام: ڈاکٹر کوٹا نیلیما کا الزام

مسٹر وینو گوپال نے کہا کہ پارٹی لیڈر سونیا گاندھی کو راجستھان سے راجیہ سبھا میں بھیجا جائے گا، جب کہ اکھلیش پرساد کو بہار سے، ابھیشیک منو سنگھوی کو ہماچل پردیش سے اور چندرکانت ہنڈور کو مہاراشٹر سے پارٹی امیدوار بنایا گیا ہے۔