دہلیسوشیل میڈیا

سونیاگاندھی علیل، اسپتال منتقل

سر گنگا رام اسپتال ٹرسٹ سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر ڈی ایس رانا نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ یو پی اے کی چیئرپرسن سونیا گاندھی کو بخار کی وجہ سے 2 مارچ کو یہاں داخل کرایا گیا تھا۔ وہ ڈاکٹر اروپ باسو، سینئر کنسلٹنٹ، شعبہ کارڈیالوجی اور ان کی ٹیم کی نگرانی میں ہیں۔

نئی دہلی: متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) کی چیئرپرسن اور کانگریس کے سابق صدر سونیا گاندھی کو شدید بخار کے بعد سر گنگا رام اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ماحول ہمارے حق میں ہے تاہم حد سے زیادہ پراعتماد نہ ہوں: سونیاگاندھی
تلنگانہ تلی اتسو منانے کا فیصلہ، سونیا گاندھی کو مدعو کیا جائے گا
مودی، ملک کے وقار کی دھجیاں اُڑا رہے ہیں: سونیا گاندھی
سونیا اور دیگر نے راجیہ سبھا کے ارکان کی حیثیت سے حلف لیا
رام مندر افتتاح میں سونیاگاندھی کی شرکت کا مناسب وقت پر فیصلہ

سر گنگا رام اسپتال ٹرسٹ سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر ڈی ایس رانا نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ یو پی اے کی چیئرپرسن سونیا گاندھی کو بخار کی وجہ سے 2 مارچ کو یہاں داخل کرایا گیا تھا۔ وہ ڈاکٹر اروپ باسو، سینئر کنسلٹنٹ، شعبہ کارڈیالوجی اور ان کی ٹیم کی نگرانی میں ہیں۔

ڈاکٹر رانا نے کہا، “سونیا گاندھی کی نگرانی اور جانچ کی جا رہی ہے۔ ان کی حالت مستحکم ہے۔ اس سے قبل 4 جنوری کو محترمہ سونیا گاندھی کو وائرل انفیکشن کے معائنے اور علاج کے لیے سر گنگا رام اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور کچھ دنوں کے بعد انہیں ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔