کھیل

جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو صرف 91 رنز پر ڈھیر کر دیا

جنوبی افریقہ کی جانب سے نکوبانی موکوینا نے انتہائی موثر بالنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ان کا ساتھ کیشو مہاراج، جیرالڈ کوٹزی اور اوٹنیل بارٹمین نے دیا، جنہوں نے دو دو وکٹیں حاصل کر کے کیوی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی

ماؤنٹ ماؤنگانوئی : ماؤنٹ ماؤنگانوئی میں کھیلے جا رہے پہلے ٹی 20 مقابلے میں جنوبی افریقہ کے باؤلرز نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم کو صرف 14.3 اوورز میں 91 رنز پر پویلین بھیج دیا

متعلقہ خبریں
ایشیا کپ : ہندوستان اور پاکستان میں پوائنٹس تقسیم
محمد عباس کے ٹسٹ کرکٹ میں 100 وکٹ مکمل
خواتین کا ٹی20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو ریکارڈ 10 وکٹوں سے شکست دے دی
آئرلینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف تاریخ رقم کردی
اسرائیل کی حمایت پر جنوبی افریقہ نے اپنا کپتان تبدیل کردیا

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لیکن جنوبی افریقی بالرز کے سامنے ان کا ٹاپ آرڈر ریت کی دیوار ثابت ہوا۔ میزبان ٹیم کے 5 کھلاڑی صرف 36 رنز پر آؤٹ ہو چکے تھے۔ڈیون کونوے ایک، ٹام لیتھم سات، ٹم رابنسن چھ، نک کیلی دو اور بیون جیکبز 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ایک موقع پر نیوزی لینڈ کی ٹیم 36 رنز پر اپنی پانچ وکٹیں گنوا بیٹھی تھی۔ایک موقع پر جب نیوزی لینڈ کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی، جمی نیشم (26 رنز) اور کپتان مچل سینٹنر (15 رنز) نے چھٹی وکٹ کے لیے 22 رنز جوڑ کر ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی، لیکن کیشو مہاراج نے سینٹنر کو آؤٹ کر کے یہ امید بھی ختم کر دی۔ کول میک کونچی نے بھی 15 رنز بنا کر اسکور کو 91 تک پہنچانے میں مدد کی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے نکوبانی موکوینا نے انتہائی موثر بالنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ان کا ساتھ کیشو مہاراج، جیرالڈ کوٹزی اور اوٹنیل بارٹمین نے دیا، جنہوں نے دو دو وکٹیں حاصل کر کے کیوی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی