حیدرآباد

حلقوں کی حد بندی سے جنوبی ہند کو نقصان نہیں پہنچناچاہئے:ریونت ریڈی

انہوں نے مزید کہا کہ مرکز کو حلقوں کی ازسرنوحد بندی کے عمل کو اس انداز میں انجام دینا چاہیے کہ جنوبی ریاستوں کے مفادات کو نقصان نہ پہنچے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیراعلی ریونت ریڈی نے مرکزی حکومت کی جانب سے کی جانے والی پارلیمنٹ کے حلقوں کی حد بند ی کے طریقہ کار میں تبدیلی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، آندھرا پردیش تنظیم جدیدایکٹ کے تحت ریاست میں اسمبلی حلقوں کی تعداد کی تعداد میں اضافہ کے لئے اسمبلی میں قرارداد پیش کی۔

متعلقہ خبریں
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
بی سی طبقات کو تحفظات کے بغیر انتخابات منظور نہیں، ریاست گیر عوامی تحریک کا اعلان: کویتا
چیف منسٹر ریونت ریڈی کا انتخابی وعدہ پورا، بُڈگا جنگم بستی کے عوام کیلئے مستقل مکانات کی راہ ہموار

 انہوں نے مرکز سے درخواست کی کہ آبادی کے تناسب کے مطابق درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کے لئے مختص نشستوں میں اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکز کو حلقوں کی ازسرنوحد بندی کے عمل کو اس انداز میں انجام دینا چاہیے کہ جنوبی ریاستوں کے مفادات کو نقصان نہ پہنچے۔