حیدرآباد

ٹی سرینواس یادو کی کانگریس میں شمولیت کی قیاس آرائی

قیاس آرائیاں عروج پر ہیں کہ بی آر ایس قائدو رکن اسمبلی صنعت نگر تلاسانی سری نواس یادو شہر کے پانچ بی آر ایس ارکان اسمبلی کے ساتھ کانگریس پارٹی میں شامل ہونے جا رہے ہیں۔

حیدرآباد: قیاس آرائیاں عروج پر ہیں کہ بی آر ایس قائدو رکن اسمبلی صنعت نگر تلاسانی سری نواس یادو شہر کے پانچ بی آر ایس ارکان اسمبلی کے ساتھ کانگریس پارٹی میں شامل ہونے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
موسیٰ پروجیکٹ نیا نہیں، متاثرین کی بازآبادکاری کا وعدہ: وزیر راج نرسمہا
رکن اسمبلی ماجد حسین اور فیروز خان کے خلاف کارروائی کا انتباہ
تلاسانی سرینواس یادو نے اپنے پوتے کے ساتھ دیوالی منائی
9 نومبر کی تاریخ گزرگئی، اتراکھنڈمیں یو سی سی لاگو نہ ہونے پر کانگریس کا طنز
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ

بتایا جا رہا ہے کہ صنعت نگر بی آر ایس رکن اسمبلی تلاسانی سرینواس یادو کو کانگریس میں شمولیت کے بعد کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔

یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ 4 جولائی کو ریاستی کابینہ میں توسیع ہونے والی ہے جس میں تلاسانی سرینواس یادو بطور وزیر حلف لینے والے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی سے سرینواس یادو کے سلسلہ میں بات کی ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ تلاسانی سرینواس یادو 4 جولائی کو شہر کے پانچ ایم ایل ایز کے ساتھ کانگریس میں شامل ہوجاینگے۔