اسٹاک مارکیٹ میں ابتدائی کاروبار میں گراوٹ
اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 50 انڈیکس 109.50 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 24,656.40 پوائنٹس پر کھلا اور تادم تحریر 89.70 پوائنٹس یعنی 0.36 فیصد کی گراوٹ میں 24676.20 پوائنٹس پر تھا۔
ممبئی: بیرون ملک سے ملنے والے مثبت اشاروں کے درمیان جمعہ کو مقامی اسٹاک مارکیٹوں میں ابتدائی کاروبار میں کمی دیکھی گئی۔
بی ایس ای کا حساس انڈیکس سینسیکس 356.91 پوائنٹس ٹوٹ کر 79,658.99 پوائنٹس پر کھلا۔ خبر لکھے جانے کے وقت یہ 295.83 پوائنٹس یعنی 0.37 فیصد کمی کے ساتھ 79,720.07 پوائنٹس پر تھا۔
اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 50 انڈیکس 109.50 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 24,656.40 پوائنٹس پر کھلا اور تادم تحریر 89.70 پوائنٹس یعنی 0.36 فیصد کی گراوٹ میں 24676.20 پوائنٹس پر تھا۔
آئی ٹی سیکٹر میں اچھی تیزی دیکھی گئی۔ نیز کیمیکل سیکٹر کا انڈیکس بھی اوپر تھا۔ وہیں آٹو، بینکنگ، فائنانس، ایف ایم سی جی اور رئیلٹی سیکٹر کی کمپنیوں میں فروخت کی وجہ سے بازار پر دباؤ رہا۔
سینسیکس کی کمپنیوں میں، آئی سی آئی سی آئی بینک، ایچ ڈی ایف سی بینک، لارسن اینڈ ٹوبرو، ایئرٹیل، ایکسس بینک اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے حصص نیچے چل رہے تھے۔
ریلائنس انڈسٹریز، انفوسس اور بی ای ایل کے حصص اس وقت اوپر ہیں۔ عالمی سطح پر آج مسلسل دوسرے دن ایشیائی اسٹاک مارکیٹس آج مسلسل دوسرے دن سبز نشان میں ہیں۔