تجارت

گراوٹ کے ساتھ کھلے اسٹاک مارکیٹ

پرائیویٹ بینکوں میں فروخت سے بازار پر دباؤ بنا۔ رئیل اسٹیٹ، کیمیکلز، فارما اور صحت کی دیکھ بھال کے شعبوں کی کمپنیوں میں گراوٹ رہی۔ اس دوران آئی ٹی کمپنیوں میں خریداری دیکھی گئی۔ اس سے گراوٹ میں کھلنے کے بعد مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا رجحان رہا۔

ممبئی: بیرون ملک سے ملنے والے مثبت اشاروں کے درمیان جمعہ کو گھریلو اسٹاک مارکیٹ گراوٹ میں کھلے۔

پرائیویٹ بینکوں میں فروخت سے بازار پر دباؤ بنا۔ رئیل اسٹیٹ، کیمیکلز، فارما اور صحت کی دیکھ بھال کے شعبوں کی کمپنیوں میں گراوٹ رہی۔ اس دوران آئی ٹی کمپنیوں میں خریداری دیکھی گئی۔ اس سے گراوٹ میں کھلنے کے بعد مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا رجحان رہا۔

دریں اثنا، روپیہ آج دباؤ میں ہے اور اس وقت 13 پیسے کم ہوکر 90.03 فی ڈالر پر ہے۔

بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 178.87 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 84,022.09 پوائنٹس پر کھلا۔ بعد میں کچھ وقت کے لیے یہ سبز نشان میں بھی گیا۔ خبر لکھنے کے وقت یہ پچھلے دن کے مقابلے 17.22 پوائنٹس (0.02 فیصد) کم ہوکر 84163.74 پر تھا۔

نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 50 انڈیکس 36.45 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 25,840.40 پوائنٹس پر کھلا اور خبر لکھنے کے وقت یہ 7.95 پوائنٹس یعنی 0.03 فیصد کے اضافے سے 25,884.80 پوائنٹس پررہا۔

مڈ کیپ اور اسمال کیپ انڈیکس شروع سے ہی سرخ نشان میں ہیں، جو وسیع مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے منفی جذبات کی نشاندہی کرتے ہیں۔

آئی سی آئی سی آئی بینک، ایچ ڈی ایف سی بینک، ایکسس بینک، سن فارما اور این ٹی پی سی نے سینسیکس کی کمی میں اہم کردار ادا کیا۔ دریں اثنا ایٹرنل، انفوسس، بجاج فائنانس اور ایچ سی ایل ٹیکنالوجیزکے شیئر اوپر تھے۔