تجارت

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست گراوٹ

سینسیکس ٹریڈنگ کے آغاز میں 297.8 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 75,641.41 پوائنٹس پر کھلا۔ سنسیکس تھوڑی دیر بعد ہی 75,294.76 پوائنٹس پر آگیا۔

ممبئی: امریکی ٹیرف پالیسیوں سے حوصلہ شکن سرمایہ کاروں کی بھاری فروخت کی وجہ سے آج سینسیکس 644 پوائنٹس اور نفٹی میں 204 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

متعلقہ خبریں
میگیلینک کلاوڈ کی نیشنل اسٹاک ایکسچینج پر فہرست، ایک اہم سنگ میل
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم
ہندوستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے ہرادیا
رشبھ پنت ایر لفٹ کے ذریعہ امبانی ہاسپٹل منتقل

30 شیئرون پر مشتمل بی ایس ای کا حساس انڈیکس سینسیکس 644.45 پوائنٹس گر کر 75294.76 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 203.8 پوائنٹس گر کر 22725.45 پوائنٹس پر آگیا۔

سینسیکس ٹریڈنگ کے آغاز میں 297.8 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 75,641.41 پوائنٹس پر کھلا۔ سنسیکس تھوڑی دیر بعد ہی 75,294.76 پوائنٹس پر آگیا۔

اسی طرح نفٹی بھی 119.35 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 22,809.90 پوائنٹس پر کھلا اور خبر لکھے جانے تک یہ 22,725.45 پوائنٹس کی نچلی سطح پر کاروبارکر رہا تھا۔