شمالی بھارت

روہتک میں مسجد کی گیٹ پر سنگباری، کیس درج

ہریانہ کے روہتک میں ایک مسجد کی گیٹ پر مبینہ سنگباری پر بعض نامعلوم افراد کے خلاف کیس درج کرلیا گیا۔ پولیس نے ہفتہ کے دن یہ بات بتائی۔

چندی گڑھ: ہریانہ کے روہتک میں ایک مسجد کی گیٹ پر مبینہ سنگباری پر بعض نامعلوم افراد کے خلاف کیس درج کرلیا گیا۔ پولیس نے ہفتہ کے دن یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
کے ٹی آر کے خلاف کیس درج
جموں و کشمیر میں بی جے پی حکومت تشکیل دے گی: شیوراج سنگھ چوہان
چیف جسٹس پاکستان کو دھمکی، نائب امیر تحریک لبیک کے خلاف ایف آئی آر
نوح میں 28 اگست تک موبائل انٹرنیٹ سروس معطل

نوح اور ریاست کے دیگر حصوں میں صورتِ حال معمول پر آگئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ روہتک واقعہ جمعرات کی رات تقریباً 10:30 بجے موضع آنول میں پیش آیا اور مسجد کے مولوی اقبال کی شکایت پر کیس درج کرلیا گیا۔ مسجد کے اطراف سیکوریٹی سخت کردی گئی۔

کہا جاتا ہے کہ بعض نامعلوم افراد نے مسجد کی باؤنڈری وال میں نصب گیٹ پر پتھر پھینکے۔

اطلاع ملتے ہی ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس روہتک میدھا بھوشن اپنی ٹیم کے ساتھ کل رات ہی وہاں پہنچ گئیں۔ پولیس نے کیس درج کرلیا اور تحقیقات جاری ہیں۔