تجارت

شیئر بازار میں طوفانی تیزی

امریکی ٹیرف کی وجہ سے عالمی سطح پر تجارتی جنگ کے گہرے ہونے کے خدشے کے پیش نظر پیر کے روز زبردست فروخت ہونے کی وجہ سے گزشتہ دس مہینوں میں ایک ہی دن کی سب سے بڑی گراوٹ کے بعد، آج ابتدائی کاروبار میں کم قیمتوں پر ہوئی زبردست خریداری کی وجہ سے شیئر بازار میں طوفانی تیزی رہی۔

ممبئی: امریکی ٹیرف کی وجہ سے عالمی سطح پر تجارتی جنگ کے گہرے ہونے کے خدشے کے پیش نظر پیر کے روز زبردست فروخت ہونے کی وجہ سے گزشتہ دس مہینوں میں ایک ہی دن کی سب سے بڑی گراوٹ کے بعد، آج ابتدائی کاروبار میں کم قیمتوں پر ہوئی زبردست خریداری کی وجہ سے شیئر بازار میں طوفانی تیزی رہی۔

بی ایس ای کا30 شیئرز پر مشتمل حساس انڈیکس سینسیکس 1037.60 پوائنٹس یعنی 1.42 فیصد چھلانگ لگا کر 74,175.50 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای)کا نفٹی 327.75 پوائنٹس یعنی 1.48 فیصد چھلانگ لگا کر 22,489.35 پوائنٹ پر پہنچ گیا۔

کاروبار کے آغاز میں، سینسیکس 876 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 74,013.73 پر کھلا اور مضبوط خریداری کی وجہ سے یہ تھوڑی دیر بعد ہی 74,421.65 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ تاہم تادم تحریر فروخت کے دباؤ کے باعث یہ 73,829.47 پوائنٹس کی نچلی سطح پر رہا۔

اسی طرح نفٹی بھی 285 پوائنٹس چھلانگ لگا کر 22,446.75 پوائنٹس پر کھلا اور تادم تحریر یہ 22,577.55 پوائنٹس کی بلند ترین سطح جبکہ 22,382.60 پوائنٹس کی نچلی سطح پر رہا۔