حیدرآباد

گاڑیوں کے نامناسب نمبرپلیٹس پر سخت کارروائی، سائبرآباد ٹریفک پولیس کا انتباہ

سائبرآبادٹریفک پولیس نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ گاڑیوں کے نمبرپلیٹس قواعد کے مطابق ہونے چاہئے۔نمبرپلیٹس کے حروف واضح طورپرنظرچاہئے، نمبرکے نظرآنے میں کوئی بھی رکاوٹ نہیں ہونی چاہئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی سائبرآباد ٹریفک پولیس نے گاڑیوں کے مناسب نمبرپلیٹ نہ ہونے پر سخت کارروائی کا انتباہ دیا ہے۔ ٹریفک پولیس نے حالیہ دنوں کے دوران سڑکوں پر گاڑی سواروں بالخصوص بائیک سواروں کی جانب سے فینسی نمبرپلیٹس کا استعمال، نمبرپلیٹس کو چھپانے کے واقعات کے پیش نظر سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر اس خصوص میں بیداری پید اکی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں دو گھنٹے میں خواتین کے گلے سے طلائی چین چھیننے کی 6وارداتیں
حالت نشہ میں ڈرائیونگ پر 13,429 افراد پر عدالت میں مقدمہ
سعودی عرب میں ٹریفک پولیس نے خاص ہدایات جاری کردیں
عوام کی توجہ کیلئے وہیکلس پر نوجوانوں کی کرتب بازی
پھیپھڑے کی منتقلی کیلئے گروگرام میں 12 کلو میٹر کا گرین کاریڈور

ساتھ ہی سائبرآبا دٹریفک پولیس نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ گاڑیوں کے نمبرپلیٹس قواعد کے مطابق ہونے چاہئے۔نمبرپلیٹس کے حروف واضح طورپرنظرچاہئے، نمبرکے نظرآنے میں کوئی بھی رکاوٹ نہیں ہونی چاہئے۔

ٹریفک پولیس نے واضح کیا کہ نمبرپلیٹ پر نمبر کے علاوہ دوسری تحریریں نہیں ہونی چاہئے۔یہ بیداری ایک ایسے وقت کی گئی جب شہر میں بعض نوجوان اپنی بائیکس کی نامناسب نمبرپلیٹس کو ٹریفک چالانات سے بچنے کیلئے چھپارہے ہیں۔