ایشیاء

بنگلہ دیش میں زلزلے کے تیز جھٹکے، شمالی ہندوستان میں بھی محسوس کیے گئے

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز ڈھاکہ سے تقریباً 50 کلومیٹر دور نرسنگڈی میں زمین کی سطح سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔ ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔

کولکتہ: بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں جمعہ کے روز زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے کولکتہ اور شمالی ہندوستان کے کئی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز ڈھاکہ سے تقریباً 50 کلومیٹر دور نرسنگڈی میں زمین کی سطح سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔ ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔

کولکتہ میں لوگوں نے صبح تقریباً 10:10 بجے چند سیکنڈ کے لیے جھٹکے محسوس کیے۔ کوچ بہار، جنوبی اور شمالی دیناج پور سمیت مغربی بنگال کے دیگر حصوں میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس کے علاوہ گوہاٹی، اگرتلہ اور شیلانگ میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے باعث ڈھاکہ میں بنگلہ دیش اور آئرلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ میں بھی کچھ دیر کے لیے رکاوٹ آئی۔ تاہم چند منٹ بعد کھیل دوبارہ شروع ہو گیا۔

متعلقہ خبریں
ایئر انڈیا نے ڈھاکہ كیلئے پروازوں پر پابندی لگا دی
مشرقی انڈونیشیا میں 6.4 شدت کا زلزلہ
بنگلہ دیش میں احتجاجی مظاہرے، اموات کی تعداد 201 تک پہنچ گئی (ویڈیو)
ہندوستان نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرا ونڈے جیت لیا
استنبول میں ایک اور زلزلہ کا امکان: ماہرین