شمالی بھارت
ٹرینڈنگ

دل کا دورہ پڑنے سے اسکول میں طالبعلم کی موت

سی ایم ایس کے میڈیا انچارج ہری اوم شرما نے یواین آئی کو بتایا کہ طالب علم کی عمر 14سال کی تھی۔ ساتویں گھنٹی میں وہ اچانک سیٹ سے نیچے گر پڑا اور بیہوش ہوگیا۔

لکھنؤ: اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے علی گنج علاقے میں واقع سٹی مانٹیسری اسکول(سی ایم ایس) میں نویں جماعت کے طالب علم کی چہارشنبہ کو کلاس روم میں حرکت قبل بند ہونے سے موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
بیٹے کی موت کی خبر سنتے ہی ماں بھی چل بسی
ملگ میں پرچم کا پول برقی تاروں سے ٹکراگیا، 2ہلاک
مسجد یکمنارہ اکبری گیٹ لکھنؤ میں تذکرۂ شہدائے کرام جلسوں کے اختتام پر جلسۂ اظہار تشکّر کا انعقاد
طالب علم کو زدوکوب کا واقعہ، ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج
ماہنامہ آجکل کے سابق مدیر شہباز حسین کا مختصر علالت کے بعد انتقال

پولیس ذرائع نے بتایا کہ سی ایم ایس کی سیکٹر او علی گنج برانچ میں جماعت 9 میں پڑھنے والے عاطف صدیقی(14)دل کا دورہ پڑنے سے مو ت ہوگئی۔

عاطف کلاس میں پڑھائی کے دوران اچانک بیہوش ہوکر گر پڑا۔ کلاس میں موجود ٹیچر اور نرس اسے لے کر اسپتال لے گئے جہاں دوران علاج اس کی موت ہوگئی۔

سی ایم ایس کے میڈیا انچارج ہری اوم شرما نے یواین آئی کو بتایا کہ طالب علم کی عمر 14سال کی تھی۔ ساتویں گھنٹی میں وہ اچانک سیٹ سے نیچے گر پڑا اور بیہوش ہوگیا۔

کلاس روم میں موجود ٹیچر ندیم اسکول میں موجود نرس کے ساتھ بچے کو ایک پرائیویٹ اسکول میں لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اسے میڈیکل کالج ریفر کردیا۔ اس درمیان طالب علم کے ڈاکٹر والد کو بھی واقعہ کی جانکاری دی گئی۔ اہل خانہ اور اسکول اسٹاف اسے میڈیکل کالج لے گئے جہاں دوران علاج طالب علم نے دم توڑ دیا۔

انہوں نے بتایا کہ طالب علم کی موت سے اسکول انتظامیہ اور طلبہ میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ متوفی طالب علم کی روح کی تسکین کے لئے سی ایم ایس کی سبھی برانچوں میں تعزیتی نششت کا انعقاد کیا گیا۔

a3w
a3w