تلنگانہ
وزیراعظم نریندرمودی کریم نگر میں جلسہ سے خطاب کریں گے
بنڈی سنجے نے کہا کہ نریندر مودی وزیر اعظم کے طور پر پہلی بار کریم نگر ضلع کا دورہ کررہے ہیں، ایسے میں ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم ان کا پرتپاک استقبال کریں اور جلسہ کو کامیاب بنائیں۔

حیدرآباد: وزیراعظم مودی 27نومبرکو تلنگانہ کے کریم نگر ضلع کے ایس آر کالج میں جلسہ سے خطاب کریں گے۔ بی جے پی، کریم نگر پارلیمانی حلقہ سے ایک لاکھ سے زیادہ افرادکی اس جلسہ میں شرکت کو یقینی بنانا چاہتی ہے۔ اسی کے ایک حصہ کے طور پر، رکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے نے پارٹی کے شکتی کیندر کے انچارجس سے ملاقات کی۔
بعد ازاں بنڈی سنجے نے کہا کہ نریندر مودی وزیر اعظم کے طور پر پہلی بار کریم نگر ضلع کا دورہ کررہے ہیں، ایسے میں ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم ان کا پرتپاک استقبال کریں اور جلسہ کو کامیاب بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ اس جلسہ میں ایک لاکھ افراد کی شرکت کے لئے انتظامات کئے جارہے ہیں جن میں سے کریم نگر اسمبلی حلقہ اور آس پاس کے دیہاتوں سے تقریباً 50 ہزار افراد کے آنے کی توقع ہے۔