آندھراپردیش

اننت پور ضلع کے کلیانہ درگ میں سب رجسٹرار کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

نارائن سوامی نے زمین کی مارکیٹ ویلیو کو زیادہ ظاہر کرتے ہوئے، ویلیو کو کم دکھا کر رجسٹریشن کرنے کی پیشکش کی۔ اسی دوران اے۔سی۔بی نے اننت پور میں واقع نارائن سوامی کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر اسے رشوت لیتے وقت گرفتار کر لیا۔

کلیانہ درگ میں ایک ریئل اسٹیٹ ڈیلر ناگندر نائیک سے 5 لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے اے۔سی۔بی حکام نے سب رجسٹرار نارائن سوامی کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا

تفصیلات کے مطابق، کلیان درگ میں ڈیڑھ ایکڑ زمین کی رجسٹریشن کے لیے نارائن سوامی نے ریئل اسٹیٹ کاروباری ناگندر نائیک سے 5 لاکھ روپے رشوت طلب کی تھی۔

نارائن سوامی نے زمین کی مارکیٹ ویلیو کو زیادہ ظاہر کرتے ہوئے، ویلیو کو کم دکھا کر رجسٹریشن کرنے کی پیشکش کی۔ اسی دوران اے۔سی۔بی نے اننت پور میں واقع نارائن سوامی کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر اسے رشوت لیتے وقت گرفتار کر لیا۔

بعداذاں نارائن سوامی کو کلیان درگ سب رجسٹرار آفس لے جایا گیا، جہاں ریکارڈز اور غیر قانونی رجسٹریشنز کی چھان بین کی گئی۔

بتایا جا رہا ہے کہ وائی۔سی۔پی حکومت کے دوران نارائن سوامی دھرمورم سب رجسٹرار کے طور پر بھی تعینات تھے اور ان پر بدعنوانی و غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات پہلے سے موجود تھے۔