جرائم و حادثات

خودکشی کی کوشش، سب انسپکٹر کی علاج کے دوران موت

دلت تنظیموں نے اشواراوپیٹ کے انسپکٹر کے جتیندر ریڈی اور چار کانسٹیبلوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جن پر ایس آئی نے ہراسانی کا الزام لگایا تھا۔

حیدرآباد:خودکشی کی کوشش کرنے والے سب انسپکٹر کی حیدرآباد کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں موت ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق اشواراوپیٹ کے سب انسپکٹر سری راملو سرینواس نے ایک ہفتہ پہلے یہ انتہائی اقدام کیا تھا۔34 سالہ سرینواس کا تعلق ورنگل ضلع کے نارکا پیٹ سے ہے۔

متعلقہ خبریں
معروف کوچ مرزا رحمت بیگ کا انتقال
متھن چکرورتی کی والدہ شانتی رانی چل بسیں
آسٹریلیا کے کپتان پیاٹ کمنس کی والدہ کا انتقال

 ان کا تبادلہ اس سال فروری میں اشواراوپیٹ پولیس اسٹیشن کیا گیا تھا۔ ضلع محبوب آباد میں خودکشی کی کوشش کے بعد سرینواس نے خود طبی امداد کے لیے 108 کوفون کیاتھا۔ ایس آئی، اس دلت سب انسپکٹر کی خودکشی کی کوشش کی خبر سے سنسنی پھیل گئی تھی۔

دلت تنظیموں نے اشواراوپیٹ کے انسپکٹر کے جتیندر ریڈی اور چار کانسٹیبلوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جن پر ایس آئی نے ہراسانی کا الزام لگایا تھا۔ایس آئی کی بیوی کرشناوینی کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت کی بنیاد پر کے جتیندر ریڈی اور دیگر کے خلاف ایس سی/ایس ٹی مظالم (روک تھام) ایکٹ اوردیگردفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

a3w
a3w