تلنگانہ

احتجاجی ریلی کو پولیس کے ذریعہ دبانا انتہائی شرمناک اور غیر جمہوری عمل:ہریش راو

انہوں نے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے اقتدار میں آنے سے پہلے جمہوریت کو اپنی ساتویں گارنٹ قرار دیا تھا لیکن آج وہ سوال اٹھانے والی ہر آواز کو پولیس کے ذریعہ کچل کر اپنی آمرانہ پالیسی کا ثبوت دے رہے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سابق وزیر وبی آر ایس کے سینئر لیڈر ہریش راؤ نے سکندرآباد میونسپل کارپوریشن کے قیام کے مطالبہ پر نکالی گئی ریلی کو روکنے اور پارٹی کارکنوں کی گرفتاریوں کی سخت مذمت کی۔

متعلقہ خبریں
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
فون ٹیپنگ کا معاملہ بی سی ریزرویشن سے توجہ ہٹانے کا ڈرامہ : کویتا
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،

ہریش راؤ نے کہا کہ سابق وزیرسرینواس یادو کی قیادت میں نکالی گئی احتجاجی ریلی کو پولیس کے ذریعہ دبانا انتہائی شرمناک اور غیر جمہوری عمل ہے۔


انہوں نے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے اقتدار میں آنے سے پہلے جمہوریت کو اپنی ساتویں گارنٹ قرار دیا تھا لیکن آج وہ سوال اٹھانے والی ہر آواز کو پولیس کے ذریعہ کچل کر اپنی آمرانہ پالیسی کا ثبوت دے رہے ہیں۔

ہریش راؤ نے مزید کہا کہ ریاست کو پولیس اسٹیٹ میں تبدیل کر دیا گیا ہے لیکن بی آر ایس ان گرفتاریوں اور پابندیوں سے ڈرنے والی نہیں ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گرفتار تمام لیڈروں اور کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ سکندرآباد کی شناخت اور اس کے حقوق کے لئے ان کی جدوجہد جاری رہے گی۔