تلنگانہ

کانگریس اپنی ریاستوں پر پہلے وعدوں پر عمل کے ذریعہ اخلاص ثابت کرے

تلنگانہ کے وزیر زراعت نرنجن ریڈی نے کل شب تلنگانہ کے تُکوگوڑہ میں کانگریس کی جانب سے عوام کے لئے کئے گئے 6وعدوں پر ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ان وعدوں پر پہلے کانگریس کی حکومت والی ریاستوں میں عمل کرتے ہوئے اخلاص ثابت کیا جائے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر زراعت نرنجن ریڈی نے کل شب تلنگانہ کے تُکوگوڑہ میں کانگریس کی جانب سے عوام کے لئے کئے گئے 6وعدوں پر ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ان وعدوں پر پہلے کانگریس کی حکومت والی ریاستوں میں عمل کرتے ہوئے اخلاص ثابت کیا جائے۔

متعلقہ خبریں
کے کویتا نے امریکہ میں بیٹے کی گریجویشن تقریب میں شرکت، ماں ہونے پر فخر کا اظہار
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
بچوں کے ادب پرحیدرآباد میں سہ روزہ بین الاقوامی "جشن رنگ بچپن” سمینار
اردو ہال حمایت نگر میں آج اور کل قومی سمینار  – "حسرت موہانی” پر مقالوں کی پیشکشی
ٹی یو ڈبلیو جے ایف کے ایک وفد کی چیرمین تلنگانہ میڈیا اکیڈیمی سے ملاقات

انہوں نے کہاکہ چندرشیکھرراو کی قیادت میں تلنگانہ ملک کی ایک سرکردہ ریاست کے طور پر ترقی کر رہا ہے۔تلنگانہ میں کانگریس اور بی جے پی کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔

اقتدار کے لیے کانگریس کے خواب خواب ہی رہ جائیں گے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کانگریس نے بار بار تلنگانہ کی جدوجہد کی توہین کی ہے۔

کانگریس نے لسانی ریاستوں کے نام پر تلنگانہ کی قربانی دی۔کانگریس کے اقدامات سے تلنگانہ کی دو نسلیں اپنے مستقبل سے محروم ہوگئیں۔

تلنگانہ میں غربت کانگریس کے 48 سالہ دور حکومت میں امتیازی سلوک اور عدم مساوات کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے زوردیتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کی تحریک کانگریس کی حکومت کی ناکامیوں کی وجہ سے شروع ہوئی۔