حیدرآباد،سائبرآباد اور رچہ کنڈہ کمشنریٹ حدودمیں مساج پارلرس کی بہتات
جی ایچ ایم سی حدود میں تقربناً 200مساج پارلرس چلائے جانے کی اطلاع ہے۔ پولیس اورمساج پالرس انتظامیہ کے درمیان ویسٹ زون کا ایک مشہوراوربدنام زمانہ روڈی شیٹرخاص آدمی بناہوا ہے۔ جو ملے پلی علاقہ میں رہتاہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد‘سائبرآباداوررچہ کنڈہ کمشنرنٹ میں مساج پارلرس بہتات ہے۔ پولیس اور مالکین پارلرس کے درمیان ایک بروکراہم رول ادا کررہا ہے۔ باوثوق ذرائع کے بموجب کھلے عام مساج پارلرس پولیس کی مبینہ نگرانی میں بڑے پیمانے پرچلائے جارہے ہیں۔
جی ایچ ایم سی حدود میں تقربناً 200مساج پارلرس چلائے جانے کی اطلاع ہے۔ پولیس اورمساج پالرس انتظامیہ کے درمیان ویسٹ زون کا ایک مشہوراوربدنام زمانہ روڈی شیٹرخاص آدمی بناہوا ہے۔ جو ملے پلی علاقہ میں رہتاہے۔
یہ درمیانی آدمی پولیس کومساج پارلرس والوں سے مبینہ طورپرمعمول دلارہا ہے۔اگراس درمیانی آدمی کواعلیٰ پولیس عہدیدارحراست میں لے کر پوچھ تاچھ کریں تومبینہ طورپرملوث متعلقہ پولیس عہدیداروں کے نام باہر آسکتے ہیں
اور ان کیخلاف کارروائی کی جاسکتی ہے جبکہ مساج پارلرس میں کھلے عام فحاشہ گری چل رہی ہے۔اس خبیث کاروبار کیلئے آن لائن اور راست گھرپر بھی خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔