مشرق وسطیٰ

مدینہ منورہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش

موسمیات کے قومی مرکز نے بارشوں سے قبل تیز اور گرد آلود ہواؤں کے چلنے جبکہ ریاض، رماح، ثادق، مرات، المزاحمیہ، الحریق، الخرج اور حوطہ بنی تمیم میں جمعے اور ہفتے کو بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

مدینہ منورہ:مدینہ منورہ اور اس کے گرد ونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی ہے باران رحمت برسنے کے بعد موسم سرد ہو گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مدینہ منورہ اور اس کے اطراف میں گرج وچمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی ہے۔ باران رحمت کے برسنے سے موسم سرد ہو گیا ہے جب کہ عمرہ زائرین اور مقامی افراد نے بارش پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
امیت شاہ اور پرینکا گاندھی کے دورے ملتوی
حیدرآباد سے مدینہ منورہ کیلئے انڈیگو کی راست پروازوں کا آغاز
آج سے 4دنوں تک بارش کا امکان
مسجد نبویؐ میں ایک ہفتہ میں 54 لاکھ زائرین کی آمد
تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹے میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان

سعودی محمکہ موسمیات نے مملکت کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ موسمیات کے قومی مرکز نے بارشوں سے قبل تیز اور گرد آلود ہواؤں کے چلنے جبکہ ریاض، رماح، ثادق، مرات، المزاحمیہ، الحریق، الخرج اور حوطہ بنی تمیم میں جمعے اور ہفتے کو بارش کی پیشگوئی کی ہے۔