کھیل
پاکستانی چوٹی کے اسنوکر کھلاڑی ماجد نے خود کشی کرلی
مشہور پاکستانی اسنوکر کھلاڑی اور ایشین انڈر۔21 سلور میڈلسٹ ماجد علی نے اپنے آبائی ٹاؤن پنجاب کے فیصل آباد کے قریب سمندری میں جمعرات کو خود کشی کرلی۔

کراچی: مشہور پاکستانی اسنوکر کھلاڑی اور ایشین انڈر۔21 سلور میڈلسٹ ماجد علی نے اپنے آبائی ٹاؤن پنجاب کے فیصل آباد کے قریب سمندری میں جمعرات کو خود کشی کرلی۔
وہ 28 برس کے تھے۔ ماجد کے با رے میں یہ اطلاع ہے کہ وہ دباؤ کا شکار تھے اور انہوں نے اپنی زندگی کا خاتمہ لکڑی کاٹنے والی مشین استعمال کرتے ہوئے کیا۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔
انہوں نے پاکستان کی کئی بین الاقوامی ایونٹس میں نمائندگی کی اور وہ قومی سرکٹ میں چوٹی کے رینک کے کھلاڑی تھے۔
ماجد جاریہ ماہ فوت ہونے والے دوسرے اسنوکر کھلاڑی ہیں جبکہ محمد بلال حرکت قلب بند ہوجانے سے فوت ہوگئے۔ ان کے بھائی عمر نے بتایا کہ ماجد ڈپریشن (دباؤ) کا کم عمر سے ہی شکار تھے۔