تلنگانہ
تلنگانہ: بجلی گرنے سے 30 بکرے موقع پر ہی ہلاک
تلنگانہ کے پداپلی ضلع کے سرپورم گاؤں کے قریب واقع گوداوری ندی کے کنارے پیر کی شام اچانک بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا، جس میں 30 بکرے موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے پداپلی ضلع کے سرپورم گاؤں کے قریب واقع گوداوری ندی کے کنارے پیر کی شام اچانک بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا، جس میں 30 بکرے موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
چلاپلی گاؤں کے رہنے والے پوچیا اپنے بکروں کو سرپورم کے قریب گوداوری کے کنارے چَرانے لے گئے تھے۔
شام تقریباً پانچ بجے ایک زور دار گرج کے ساتھ اچانک بجلی بکروں کے جھنڈ پر گری، جس کے نتیجہ میں 30 بکرے موقع پر ہی ہلاک ہوگیے۔ پوچیا کو کو بھی بجلی کا جھٹکا لگا، جس سے وہ بے ہوش ہو گئے۔
اسی وقت قریب میں موجود ایک اور چرواہے گنگیا نے فوری طور پر متاثرہ خاندان اور دیہاتیوں کو اطلاع دی، جس کے بعد پوچیا کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔