حیدرآباد

حکومت، تمام تانڈوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنائے گی: چیف منسٹر

چیف منسٹر نے کہا کہ حکومت نے تمام تانڈوں سے جنہیں پہلے ہی گرام پنچایت کا موقف دیا گیا ہے یا حالیہ ایام میں یہ موقف دیا گیا ہو، متعلقہ منڈل ہیڈکوارٹر تک بی ٹی روڈز کی تنصیب عمل میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے چہارشنبہ کے روز کہا کہ ان کی حکومت ریاست کے تمام تانڈوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنائے گی جن میں روڈ کنکٹی ویٹی، پینے کے پانی اور برقی سربراہی شامل ہے۔

متعلقہ خبریں
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
ضلع مرکز میں 27 واں مفت سمر کراٹے کیمپ، طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا سنہری موقع: چنہ ویرایا
جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد کی مجلس منتظمہ کا اجلاس وممبر سازی مہم کا آغاز
اقلیتی طلبہ کے لیے UPSC امتحان کی مفت کوچنگ، درخواستوں کا آغاز
تلنگانہ میں آن لائن جوئے اور سٹے بازی میں خطرناک اضافہ، PRAHAR نے ریاست گیر سروے کا اعلان کر دیا

 انہوں نے کہا کہ حکومت نے تمام تانڈوں سے جنہیں پہلے ہی گرام پنچایت کا موقف دیا گیا ہے یا حالیہ ایام میں یہ موقف دیا گیا ہو، متعلقہ منڈل ہیڈکوارٹر تک بی ٹی روڈز کی تنصیب عمل میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 وہ، اسمبلی میں آج وقفہ سوالات کے دوارن تانڈوں کو گرام پنچایتوں کی حیثیت سے اپ گریڈ کرنے سے مربوط ایک سوال کا جواب دے رہے تھے۔ چیف منسٹر نے حکومت کی جانب سے موصولہ اطلاعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پیشرو حکومت نے 7لاکھ ہبیٹیشنس(قریہ جات) آبرسانی کی سہولت فراہم نہیں کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت کا ماننا ہے کہ ان تانڈوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے بغیر ریاست کی ترقی ممکن نہیں ہے۔ حکومت، تانڈؤں اور دیگر افتادہ قریہ جات کی ترقی کیلئے عملی منصوبہ تیار کرنے کیلئے سنجیدہ ہے جنہیں ترقی کے معاملہ میں نظرانداز کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ منڈلوں سے ضلع مستقروں تک ڈبل روڈز اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرس سے حیدرآباد تک کیلئے4لین سڑکیں تعمیر کی جائیں گی۔