امریکہ و کینیڈا

امریکی تجارتی عدالت نے ٹرمپ کو بڑے پیمانے پر ٹیرف عائد کرنے سے روک دیا

امریکہ کی ایک وفاقی عدالت نے ہنگامی اختیارات کے قانون کے تحت درآمدات پر بڑے پیمانے پر ٹیرف لگانے سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو روک دیا ہے۔

نیویارک: امریکہ کی ایک وفاقی عدالت نے ہنگامی اختیارات کے قانون کے تحت درآمدات پر بڑے پیمانے پر ٹیرف لگانے سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو روک دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
امریکہ میں ایک ماہ میں 4 ہندوستانی طالب علم ہلاک
آندھرا پردیش کی میڈیکل طالبہ شیخ ظہیرہ ناز جاں بحق
ہند۔ امریکہ۔ سعودی۔ امارات، ریلوے معاملت کا اعلان متوقع


امریکی میڈیا کی خبر کے مطابق، نیویارک میں قائم بین الاقوامی تجارتی عدالت کا یہ فیصلہ متعدد مقدمات کے بعد سامنے آیا ہے اوراس میں کہا گیا ہے کہ مسٹر ٹرمپ نے درآمدات پر بڑے پیمانے پر ٹیرف لگانے کے اپنے اختیار کا غلط استعمال کیا ہے۔