تلنگانہ

"ہریش راؤ محض گمراہ کن پروپیگنڈہ کررہے ہیں ": مہیش کمار گوڑ

انہوں نے کہا کہ دہلی میں آبی منصوبوں پر حالیہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی اور آندھرا و تلنگانہ ریاستوں کے وزرائے آبپاشی نے جو گفتگو کی، اسے خود مرکزی وزیر سی آر پاٹل واضح طور پر بیان کرچکے ہیں، اس کے باوجود ہریش راؤ غیرذمہ دارانہ بیانات دے کر تلنگانہ عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کے صدر و ایم ایل سی مہیش کمار گوڑ نے ریاست کے سابق وزیر اور بی آر ایس لیڈر ہریش راؤ کی حالیہ تنقیدوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے سخت ردعمل ظاہر کیا۔

متعلقہ خبریں
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ
اردو ہال حمایت نگر میں آج اور کل قومی سمینار  – "حسرت موہانی” پر مقالوں کی پیشکشی
مادری زبانوں کی حفاظت و ترویج وقت کی اہم ترین ضرورت ہے: وزیر اقلیتی بہبود سے وفد کی ملاقات
محبوب نگر: اقلیتی پوسٹ میٹرک ہاسٹل (بوائز) میں 18 مخلوعہ نشستوں کیلئے درخواستیں مطلوب ،16 جولائی آخری تاریخ
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا

انہوں نے کہا کہ دہلی میں آبی منصوبوں پر حالیہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی اور آندھرا و تلنگانہ ریاستوں کے وزرائے آبپاشی نے جو گفتگو کی، اسے خود مرکزی وزیر سی آر پاٹل واضح طور پر بیان کرچکے ہیں، اس کے باوجود ہریش راؤ غیرذمہ دارانہ بیانات دے کر تلنگانہ عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔


مہیش کمار گوڑ نے طنزیہ انداز میں کہا کہ "ہریش راؤ کا قد تو چھ فٹ ہوگیا، لیکن دماغ چھ انچ بھی نہیں بڑھا۔ وہ بے تکے دلائل اور غیر منطقی الزامات لگا رہے ہیں، جن کا حقیقت سے کوئی واسطہ نہیں۔”


انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے خود ایک پریس کانفرنس میں اجلاس کے تمام نکات کی تفصیل پیش کی، پھر بھی ہریش راؤ اس بات کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔


مہیش گوڑ نے ہریش راؤ پر الزام عائد کیا کہ وہ محض اپنی سیاسی موجودگی کا احساس دلانے کے لیے وزیر اعلیٰ کی ہر بات پر بلاوجہ ردعمل ظاہر کرتے ہیں، جب کہ ریاست کے مفادات ان کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتے۔


انہوں نے یاد دلایا کہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے اسمبلی اجلاس میں سابق وزیر اعلیٰ و بی آر ایس سربراہ کے سی آر کو کھلے عام مناظرے کا چیلنج دیا تھا اور کہا تھا کہ "آپ اسمبلی آئیں اور بحث کریں، ورنہ ہم فارم ہاؤس آکر موک اسمبلی منعقد کریں گے”، لیکن اس چیلنج پر کے سی آر یا ان کے خاندان کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔


مہیش کمار گوڑ نے مزید کہا کہ گوداوری میں تین ہزار ٹی ایم سی پانی بہہ رہا ہے، آندھرا پردیش چاہے جتنے بھی پراجیکٹ بنالے، تلنگانہ کو کوئی نقصان نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس نے تلنگانہ سے کھلم کھلا غداری کی ہے اور اب بے شرمی سے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی اور وزیر آبپاشی اُتم کمار ریڈی پر الزامات لگا رہے ہیں۔ "اگر ہریش راؤ اور کے سی آر میں دم ہے، تو وہ اسمبلی آکر بحث کریں۔ تب ہی اصل حقیقت عوام کے سامنے آئے گی۔”


انہوں نے کہا کہ محض پریس کانفرنسیں کر کے اور جھوٹے دعوے کر کے عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا۔