حیدرآباد

سکندرآباد کنٹونمنٹ: ضمنی الیکشن کی تاریخ کا اعلان، امیدوار کا انتخاب تمام پارٹیوں کے لئے مسئلہ

کنٹونمنٹ کا ضمنی الیکشن 13 مئی کو منعقد ہوگا۔ ایک ایسے وقت میں جب تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ انتخابات کے لیے تیار ہو رہی ہیں، کنٹونمنٹ کے ضمنی انتخاب کے لئے امیدوار کا انتخاب تمام پارٹیوں کے لئے مسئلہ بن گیا ہے۔

حیدرآباد: بی آر ایس رکن اسمبلی کنٹونمنٹ لاسیہ نندیتا کی سڑک حادثہ میں موت کے بعد اس حلقہ کا ضمنی انتخاب ناگزیر ہو گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
رکن اسمبلی ماجد حسین اور فیروز خان کے خلاف کارروائی کا انتباہ
ریونت ریڈی کو سکریٹریٹ کی گیٹ پر روک دیاگیا
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
سرینواس یادو ترقیاتی کاموں میں بری طرح ناکام: ڈاکٹر کوٹا نیلیما کا الزام
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید

کنٹونمنٹ کا ضمنی الیکشن 13 مئی کو منعقد ہوگا۔ ایک ایسے وقت میں جب تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ انتخابات کے لیے تیار ہو رہی ہیں، کنٹونمنٹ کے ضمنی انتخاب کے لئے امیدوار کا انتخاب تمام پارٹیوں کے لئے مسئلہ بن گیا ہے۔

حکمراں کانگریس پارٹی بھی اس بار کنٹونمنٹ کا ضمنی انتخاب جیتنے کے ارادے سے آگے بڑھ رہی ہے۔ کنٹونمنٹ میں مقابلہ کرنے والے امیدوار کے انتخاب پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کانگریس نے بھی بہت جلد امیدوار کے نام کے اعلان کا فیصلہ کیا ہے۔

با وثوق ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق کانگریس پارٹی اس ماہ کی 27 تاریخ کو کنٹونمنٹ اسمبلی حلقہ کے امیدوار کے نام کا اعلان کرے گی۔ بتایا جا رہا ہے کہ کانگریس سری گنیش کو اپنا امیدوار بنائے گی۔

کانگریس کے حکمت عملی ساز سنیل کنوگولو نے کنٹونمنٹ اسمبلی حلقہ کے لیے چار بار سروے کرایا تھا جس میں پتہ چلا کہ مالا سماجی گروپ کے ووٹ کنٹونمنٹ میں زیادہ ہیں۔

چونکہ سری گنیش کا تعلق مالا برادری سے ہے، اس لیے ایسا لگتا ہے کہ کانگریس قیادت کا ان کی طرف جھکاؤ ہے