تلنگانہ

تلنگانہ میں اچانک بارش۔فصلوں کو شدید نقصان

تیز آندھی اور بارش کے باعث دھان، کپاس، مرچ، اور سبزیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔آم کے باغات میں قبل از وقت گرنے والے آموں سے باغبانوں کو بھاری مالی نقصان ہوا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں اچانک ہوئی موسلادھار بارش، تیز ہواؤں اور ژالہ باری نے فصلون کو شدید نقصان پہنچایا۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر ریونت ریڈی سے مرکزی ٹیم کی ملاقات
مہدی پٹنم میں اسکائی واک کے تعمیری کام تیزی سے جاری
نظام آباد میں جمعیۃ علماء ہند کی ممبر سازی مہم کا زبردست آغاز، بڑی تعداد میں مسلمانوں کی شمولیت
جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد کی مجلس منتظمہ کا اجلاس وممبر سازی مہم کا آغاز
ضلع مرکز میں 27 واں مفت سمر کراٹے کیمپ، طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا سنہری موقع: چنہ ویرایا

خریداری مراکز میں رکھی دھان بھیگ کر خراب ہوگئی، جس سے سرکاری خرید میں تاخیر کا اندیشہ بڑھ گیا ہے۔

تیز آندھی اور بارش کے باعث دھان، کپاس، مرچ، اور سبزیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔آم کے باغات میں قبل از وقت گرنے والے آموں سے باغبانوں کو بھاری مالی نقصان ہوا۔

کئی دیہاتوں میں بجلی کی فراہمی مکمل طور پر منقطع ہوگئی ہے۔چھوٹے کسان قرضوں کے بوجھ تلے دب چکے ہیں، اور اب انہیں فصل بیمہ اور معاوضہ کی فوری ضرورت ہے۔

حکومت کی جانب سے فوری طور پر نقصانات کا سروے کر کے امداد دینے نے کسانوں نے مطالبہ کیاہے۔ماہرین موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں مزید بارش کا امکان ہے، جس سے صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔

محکمہ زراعت نے کسانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی تیار فصلوں کو محفوظ رکھنے کے لئے ممکنہ اقدامات فوری طور پر کریں۔