تلنگانہ

پرائیویٹ بس اور لاری کے ٹکرانے حادثے میں چار لوگوں کی موت، متعدد زخمی

پولیس نے بتایا ضلع رنگاریڈی کے چیویلا منڈل کے چنویلی گاؤں سے 60 افراد کا قافلہ پاریگي میں عشائیہ میں شرکت کے بعد بس سے گھر واپس آرہا تھا، جب راستے میں پاریگی ڈویژن میں رنگا پور کے نزدیک بیجاپور-حیدرآباد قومی شاہراہ یہ حادثہ پیش آیا۔

وقارآباد: تلنگانہ کے ضلع وقار آباد میں منگل کی صبح پرائیویٹ بس کے سڑک کنارے کھڑی لاری سے ٹکرانے سے چار لوگوں کی موت ہوگئی اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایا ضلع رنگاریڈی کے چیویلا منڈل کے چنویلی گاؤں سے 60 افراد کا قافلہ پاریگي میں عشائیہ میں شرکت کے بعد بس سے گھر واپس آرہا تھا، جب راستے میں پاریگی ڈویژن میں رنگا پور کے نزدیک بیجاپور-حیدرآباد قومی شاہراہ یہ حادثہ پیش آیا۔

حادثے میں ایک شخص کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جب کہ تین دیگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے پاریگی کے سرکاری اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے۔ پولس نے بتایا کہ شدید زخمیوں کو بعد میں بہتر علاج کے لیے حیدرآباد کے عثمانیہ گورنمنٹ جنرل اسپتال منتقل کیا گیا۔

حادثے کے بعد ہائی وے پر ٹریفک شدید متاثر ہوئی، گاڑیاں کئی کلومیٹر تک پھنسی رہیں۔

پولس نے بتایا کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور چھان بین شروع کردی گئی ہے۔

ی

متعلقہ خبریں
مادری زبانوں کی حفاظت و ترویج وقت کی اہم ترین ضرورت ہے: وزیر اقلیتی بہبود سے وفد کی ملاقات
محبوب نگر: اقلیتی پوسٹ میٹرک ہاسٹل (بوائز) میں 18 مخلوعہ نشستوں کیلئے درخواستیں مطلوب ،16 جولائی آخری تاریخ
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
سام چیرٹی ٹرسٹ اینڈ ویلفیئر کی چیئرپرسن شیخ انجم کی سابق وزیر ہریش راؤ سے ملاقات
بی سی طبقات کو تحفظات کے بغیر انتخابات منظور نہیں، ریاست گیر عوامی تحریک کا اعلان: کویتا