تلنگانہ
تلنگانہ کے عوام بی آرایس کی بدعنوان حکمرانی سے تنگ آگئے:انجن کماریادو
کانگریس کے سینئر لیڈرو مشیرآباد کے امیدوار انجن کماریادو نے زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست تلنگانہ کے عوام بی آرایس کی بدعنوان حکمرانی سے تنگ آگئے ہیں۔

حیدرآباد: کانگریس کے سینئر لیڈرو مشیرآباد کے امیدوار انجن کماریادو نے زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست تلنگانہ کے عوام بی آرایس کی بدعنوان حکمرانی سے تنگ آگئے ہیں۔
انہوں نے کواڑی گوڑہ ڈیویثرن میں گھر گھر پہنچ کر انتخابی مہم چلائی، انہوں نے رائے دہندوں سے ملاقات کی اور ریاست میں اقتدارپرآنے پر کانگریس کی جانب سے عمل کی جانے والی 6ضمانتوں کی تفصیلات سے واقف کروایا اور ان کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔
انہوں نے عوام سے کہاکہ بی جے پی اور بی آرایس پارٹیاں ایک ہیں۔ان سے عوام چوکس رہیں۔
انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے دعوی کیا کہ عوام کا کہنا ہے کہ اس علاقہ میں اُس وقت ترقی دیکھی گئی تھی جب انجن کمار یادو رکن پارلیمنٹ تھے۔