ایشیاءسوشیل میڈیا
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کا فلم آر آر آر کے ہندی گانے پر رقص ، ویڈیو وائرل
اس گیت نے باوقارایوارڈس جیسے گولڈن گلوب اور کریٹک چوئس ایوارڈ بھی حاصل کیا ہے۔نہ صرف مغرب بلکہ پڑوسی ملک پاکستان میں بھی اس گیت کے چرچے عام ہوگئے ہیں۔ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے اس گیت پر رقص کیا جو وائرل ہوگیا۔

حیدرآباد: پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے مشہور تلگو فلم آرآرآر کے ہندی گیت پر رقص کیا۔جونیراین ٹی آراور رام چرن کی اس فلم نے پہلے ہی جغرافیائی رکاوٹوں کو توڑدیا ہے۔
اس گیت نے باوقارایوارڈس جیسے گولڈن گلوب اور کریٹک چوئس ایوارڈ بھی حاصل کیا ہے۔نہ صرف مغرب بلکہ پڑوسی ملک پاکستان میں بھی اس گیت کے چرچے عام ہوگئے ہیں۔ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے اس گیت پر رقص کیا جو وائرل ہوگیا۔
یہ ایک شادی کی تقریب میں لیاگیا ویڈیو ہے جس میں اداکارہ اس گیت پر رقص کررہی ہیں۔ان کے ساتھ اداکار صبور علی بھی اس رقص میں شامل ہوگئے ہیں۔اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل سے اس گیت کو پوسٹ کیا۔