حیدرآباد

حیدرآباد اورسکندرآباد لوک سبھا حلقوں کے ووٹوں کی گنتی کیلئے وسیع انتظامات

ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسرحیدرآباد رونالڈ راس نے بتایا کہ حیدرآباد ضلع کے دو لوک سبھا حلقوں سکندرآباد اور حیدرآباد میں اس ماہ کی 4 تاریخ کو ووٹوں کی گنتی کے لیے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔

حیدرآباد: ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسرحیدرآباد رونالڈ راس نے بتایا کہ حیدرآباد ضلع کے دو لوک سبھا حلقوں سکندرآباد اور حیدرآباد میں اس ماہ کی 4 تاریخ کو ووٹوں کی گنتی کے لیے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
ٹی یو ڈبلیو جے ایف کے ایک وفد کی چیرمین تلنگانہ میڈیا اکیڈیمی سے ملاقات
مادری زبانوں کی حفاظت و ترویج وقت کی اہم ترین ضرورت ہے: وزیر اقلیتی بہبود سے وفد کی ملاقات
جمعیت علماء عنبرپیٹ کا مشاورتی اجلاس، ممبرسازی مہم کو مکمل کرنے اور عظمتِ صحابہؓ و یومِ آزادی کے پروگرامز پر اہم فیصلے
ادب اسلامی شہر حیدرآباد کا کامیاب طرحی مشاعرہ کا انعقاد
جامعہ عثمانیہ میں عربی و فارسی زبانوں کی تنسیخ پر افسوسناک ردعمل: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ صابر پاشاہ

آج صبح انہوں نے نظام کالج میں ووٹوں کی گنتی کے مرکز کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ ووٹوں کی گنتی اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرس کی نگرانی میں کی جائے گی۔

الیکشن آفیسرنے بتایا کہ حیدرآباد حلقہ کے لئے چارمینار قانون ساز اسمبلی حلقہ کے ووٹوں کی گنتی کملا نہرو پولی ٹکنک کالج میں ہوگی اور پوسٹل بیلٹ کی گنتی عثمانیہ یونیورسٹی جی رام ریڈی فاصلاتی تعلیمی مرکز برائے سکندرآباد حلقہ میں ہوگی۔

اس دوران سکندرآباد کنٹونمنٹ اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کے ووٹوں کی گنتی سکندرآباد ویزلی کالج میدان میں ہو گی۔

ہر اسمبلی حلقہ کے ووٹوں کی گنتی کے مرکز میں 14 میزیں قائم کئے جائیں گے، لیکن چارمینار مرکز میں اضافی 10 میزیں قائم کئے جائیں گے جہاں پوسٹل بیلٹس کی گنتی کی جائے گی اور سکندرآباد حلقہ میں اضافی 14 میزیں قائم کئے جائیں گے۔

دریں اثنا، جوبلی ہلز حلقہ میں گنتی کے لیے جملہ 20 میزیں قائم کئے جائیں گے۔ ضمنی انتخاب کے ووٹوں کی گنتی کے حصہ کے طور پر سکندرآباد کنٹونمنٹ میں پوسٹل بیلٹ کی گنتی کے لیے 2 اضافی میزیں قائم کئے جائیں گے۔