حیدرآباد
تلگوفلموں کے سرکردہ اداکار راجندرپرساد کی بیٹی کی موت
اداکار کی بیٹی نے حال ہی میں محبت کی شادی کی تھی۔گائتری کی آخری رسومات آج حیدرآباد میں ادا کردی گئیں، اداکار کے ارکان خاندان،دوست اور فلم انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے اداکار سے تعزیت کااظہار کیا۔

حیدرآباد: تلگوفلموں کے سرکردہ اداکار راجندرپرساد کی بیٹی کی موت ہوگئی۔ اداکار کی 38سالہ بیٹی گائتری نے گزشتہ شب سینہ میں درد کی شکایت کی جس پر ان کو علاج کے لیے فوری طور پر حیدرآباد کے ایک کارپوریٹ اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں علاج کے دوران ہفتہ کی صبح ان کی موت ہوگئی۔
راجندر پرساد اپنی بیٹی کو دیکھنے کے لیے فلم کی شوٹنگ سے واپس آئے تھے۔ اداکار کی بیٹی نے حال ہی میں محبت کی شادی کی تھی۔گائتری کی آخری رسومات آج حیدرآباد میں ادا کردی گئیں، اداکار کے ارکان خاندان،دوست اور فلم انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے اداکار سے تعزیت کااظہار کیا۔