حیدرآباد

حیدرآباد میں غیر قانونی طورپر پینے کے پانی کی چوری، 64موٹرس ضبط، واٹر بورڈ کی کارروائی

شہر کے مختلف علاقوں میں کی گئی تلاشی کے دوران عملے نے یہ انکشاف کیا کہ بستیوں اور کالونیوں کو جانے والی پینے کے پانی کی لائنوں پر غیر قانونی موٹریں لگاکر پانی چوری کیا جا رہا ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد میں غیر قانونی طور پر موٹرس نصب کرکے پینے کے پانی کی چوری کرنے والوں کے خلاف واٹر بورڈ نے کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔موٹر فری ٹاپ واٹر مہم کے تحت ایک خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا، جس کے تحت کمرشیل علاقوں میں واٹر بورڈ کی ویجلنس ٹیموں نے چھاپے مارے۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے تحفظ کیلئے حیدرآباد ٹرافک پولیس کی جانب سے خصوصی مہم
جموں و کشمیر میں جیش محمد کے کمانڈر کی 6 جائیدادیں ضبط: این آئی اے
عمران خان کے پارٹی قائدین کے خلاف تازہ فوجی کارروائی

شہر کے مختلف علاقوں میں کی گئی تلاشی کے دوران عملے نے یہ انکشاف کیا کہ بستیوں اور کالونیوں کو جانے والی پینے کے پانی کی لائنوں پر غیر قانونی موٹریں لگاکر پانی چوری کیا جا رہا ہے۔

 ایس آر نگر میں تقریباً 70 ہاسٹلس کی تلاشی لی گئی، جہاں سے 20 غیر قانونی موٹریں برآمد کرکے ضبط کر لی گئیں۔ایک معاملہ میں ایک ہی شخص نے 10 گھروں کو ملنے والے پانی کو غیر قانونی طور پر اپنی موٹر سے حاصل کیا تھا، جس پر ویجنلس ٹیم نے فوری نوٹس جاری کرتے ہوئے بھاری جرمانہ عائد کیا۔

واٹربورڈ کے عہدیدارہری شنکر نے نشاندہی کی ہے کہ موسم گرما کے دوران یہ مہم جاری رہے گی، اس لئے کوئی بھی شخص غیر قانونی طور پر موٹریں نصب نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ نچلے علاقوں کے عوام کو بھی پینے کے پانی کی مناسب فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے سب کو تعاون کرنا چاہیے۔