دہلی

پارلیمنٹ میں نومنتخب ارکان کے استقبال کی تیاریاں

لوک سبھا کے نومنتخب ارکان کا شاندار استقبال پارلیمنٹ اینکسی ایکسٹینشن بلڈنگ میں ہوگا کیونکہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے بیرونی حصوں کا ری ڈیولپمنٹ ابھی مکمل نہیں ہواہے۔

نئی دہلی: لوک سبھا کے نومنتخب ارکان کا شاندار استقبال پارلیمنٹ اینکسی ایکسٹینشن بلڈنگ میں ہوگا کیونکہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے بیرونی حصوں کا ری ڈیولپمنٹ ابھی مکمل نہیں ہواہے۔

پارلیمنٹ کے احاطہ میں سرکاری تقاریب کیلئے نئے لان بنائے جارہے ہیں۔ مجسموں کو منتقل کیاجارہا ہے۔ ارکان پارلیمنٹ کو بیاٹری سے چلنے والی گاڑیوں میں لایا لے جایاجائے گا۔

لوک سبھا سکریٹریٹ نے نئے ارکان کا استقبال کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ عہدیدار نئے ارکان کی رہائش کیلئے قومی دارالحکومت میں بیشتر ریاستی حکومتوں کے گیسٹ ہاؤزس اور ویسٹرن کورٹ ہاسٹل کامپلکس کی نشاندہی میں لگے ہیں۔

یہاں لوک سبھا کے نومنتخب ارکان کو عارضی طور پر ٹہرایاجائے گا۔ توقع ہے کہ نومنتخب ارکان 4جون کی شام تک پارلیمنٹ پہنچ جائیں گے۔ 4جون کوووٹوں کی گنتی ہونے والی ہے۔

بینکویٹ ہال اور پارلیمنٹ اینکسی ایکسٹنشن بلڈنگ میں خصوصی بوتھس قائم کئے جاسکتے ہیں جہاں نومنتخب ارکان مختلف فارم پرکریں گے اور اسمارٹ کارڈ کیلئے فوٹو کھنچوائیں گے۔

پارلیمنٹ کی عمارت میں داخل ہونے کیلئے اور دیگر سہولتوں سے مستفید ہونے اسمارٹ کارڈ ضروری ہے۔ سابق میں لوک سبھا کے نئے ارکان کا خیرمقدم انگریزوں کے دور کی بنی گول عمارت میں ہوتا تھا جسے اب نئی عمارت کے افتتاح کے بعد سمودھان سدن کا نام دیاگیا ہے۔

عہدیداروں کا کہنا ہے کہ نو منتخب ارکان کیلئے ایرپورٹ اور دہلی کے ریلوے اسٹیشنس پر ریسپشن سنٹرس قائم کئے جائیں گے جہاں سے انہیں پارلیمنٹ لایاجائے گا۔

نومنتخب ارکان کو نئے فون کنکشن‘ اسمارٹ کارڈ‘ ان کی گاڑیوں کیلئے فاسٹ ٹیگ اسٹیکرس‘ نئے بینک کھاتے‘ ڈپلومیٹک پاسپورٹ‘ سرکاری ای میل اکاؤنٹس اور سی جی ایچ ایس کی سہولتیں ملیں گی۔

موجودہ لوک سبھا کے ارکان کو سرکاری بنگلے خالی کرنے کیلئے وقت دیاجائے گا۔ ان بنگلوں کو ازسرنو آراستہ کرنے کے بعد نئے ارکان کو الاٹ کیاجائے گا۔