تعلیم و روزگار
ملازمت جاری رکھتے ہوئے بی ٹیک میں داخلہ کی سہولت
آل انڈیا کونسل فارٹکنیکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی ای) کی جانب سے ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے جاریہ تعلیمی سال سے طلباء کو ملازمت کرتے ہوئے بی ٹیک کورس میں داخلہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

حیدر آباد: آل انڈیا کونسل فارٹکنیکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی ای) کی جانب سے ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے جاریہ تعلیمی سال سے طلباء کو ملازمت کرتے ہوئے بی ٹیک کورس میں داخلہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
اہل اُمیدوار بیچلر آف ٹکنالوجی اور بیچلر آف انجینئرنگ کورسس میں داخلہ حاصل کرسکیں گے۔ ہر برانچ میں 30 نشستیں ہوں گی۔
اِن کورسس کو ریگولر کورسس کے طور پر منعقد کیا جائے گا۔
اے آئی سی ٹی آئی کی جانب سے اِن کورسس کے انعقاد کے لئے تعلیمی اداروں (انجینئرنگ کالجس) سے درخواستیں طلب کی گئی ہے جن کالجس کو اِن کورسس میں تعلیم شروع کرنے کے لئے اجازت حاصل ہوگی وہ طلباء سے ورکنگ پروفیشنلس بی ٹیک کورسس میں داخلوں کے لئے درخواستیں طلب کرسکتے ہیں۔
اِس کورسس کے ذریعہ انڈسٹریز میں برسر خدمت طلباء بی ٹیک کورسس میں داخلہ لیتے ہوئے ڈگری حاصل کرسکتے ہیں۔