آندھراپردیش

اے پی:اسپتال سے نوزائیدہ کے اغوا کامعاملہ حل، خاتون گرفتار

آندھراپردیش کے گورنمنٹ جنرل اسپتال گنٹور سے نوزائیدہ کے اغوا کے معاملہ کو حل کرتے ہوئے پولیس نے اغوا میں ملوث خاتون کو پکڑلیا اور اس نوزائیدہ کو اس کی ماں کے حوالے کردیا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے گورنمنٹ جنرل اسپتال گنٹور سے نوزائیدہ کے اغوا کے معاملہ کو حل کرتے ہوئے پولیس نے اغوا میں ملوث خاتون کو پکڑلیا اور اس نوزائیدہ کو اس کی ماں کے حوالے کردیا۔

متعلقہ خبریں
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
گنٹور بھگدڑ کیلئے جگن کی حکومت ذمہ دار : ٹی ڈی پی قائد
اشرف المدارس ہائی اسکول یاقوت پورہ میں شاندار سائنس نمائش کا انعقاد
فرضی ہوائی ٹکٹ کا استعمال، ایرپورٹ پر خاتون گرفتار
قبائلی و اقلیتی پسماندگی پر توجہ دینے حکومت کی ضرورت: پروفیسر گھنٹا چکراپانی

ذرائع کے مطابق پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر نرسا راوپیٹ منڈل کے اپلاپاڈو میں اغوا کرنے والی خاتون کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی۔

بعد ازاں اس نوزائیدہ کو اس کی ماں کے حوالے کرنے سے پہلے اس کے طبی معائنے بھی کئے گئے۔ اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ کرن کمار نے نوزائیدہ کے والدین کے ساتھ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ اس نوزائیدہ کی اسپتال سے اغوا کی واردات پیش آئی تھی جس کے بعد اس کی ماں نے پولیس سے اس کی شکایت کی تھی۔