جموں و کشمیر

سری نگر کے نور باغ علاقے میں آتشزدگی 5, رہائشی مکان خاکستر

انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی فائر ٹنڈرس جائے واردات پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کی کوششوں میں جٹ گئے۔

سری نگر: سری نگر کے پال پورہ نور باغ علاقے میں پیر کی صبح آتشزدگی کی ایک ہولناک وار دات میں 5 رہائشی مکان خاکستر ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
زیر تعمیر ہمہ منزلہ عمارت میں آتشزدگی (ویڈیو)
آگ سے بچنے 80 سالہ خاتون کی چوتھی منزل سے چھلانگ
سری نگر کو جموں و کشمیر کا مستقل دارالحکومت بنادیاجائے: انجینئر رشید
سری نگر میں رواں سیزن کی گرم ترین رات
میرواعظ عمر فاروق، نظربند

محکمہ فائر اینڈ ایمرجسنی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ نور باغ پال پورہ کی رکھ کالونی میں پیر کی صبح 11 بجکر 20 منٹ پر ایک رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے چشم زدن میں متصل واقع تعمیراتی ڈھانچوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی فائر ٹنڈرس جائے واردات پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کی کوششوں میں جٹ گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ آگ کی اس واردات میں 5 رہائشی مکان کاکستر ہوگئے جن میں سے تین مکان یک منزلہ جبکہ دو مکان سہہ منزلہ تھے۔

انہوں نے کہا کہ انتہائی مشقت کے بعد آگ کو قابو میں کر لیا گیا ہے۔

موصوف عہدیدار نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہے تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔