دہلی

گو فرسٹ کی کار انڈیگو طیارہ کے پہیہ سے ٹکرانے سے بال بال بچی

طیارہ پٹنہ روانگی کی تیاری کررہا تھا کہ گو فرسٹ ایرلائن کی سوئفٹ ڈیزائر کار اس کے نیچے سے گزرگئی۔ وہ طیارہ کے اگلے پہیہ سے ٹکراتے ٹکراتے بچی۔ طیارہ نے اپنے وقت مقررہ پر اڑان بھری۔

نئی دہلی: دہلی ایرپورٹ پر منگل کے دن گو فرسٹ ایرلائن کی ایک کار انڈیگو ایرلائن کے طیارہ اے 320 نیو کے نیچے آگئی اور طیارہ کے اگلے پہیہ سے ٹکرانے سے بال بال بچ گئی۔ ذرائع نے یہ بات بتائی۔ نظامت ِ شہری ہوابازی(ڈی جی سی ا) ایرپورٹ کے ٹرمنل 2کے اسٹانڈ نمبر 201 پر پیش آئے اس واقعہ کی تحقیقات کرے گی۔

کار ڈرائیور کا بریتھ انالائزر ٹسٹ کیا گیا کہ کہیں اس نے شراب تو نہیں پی رکھی تھی۔ منگل کی صبح طیارہ پٹنہ روانگی کی تیاری کررہا تھا کہ گو فرسٹ ایرلائن کی سوئفٹ ڈیزائر کار اس کے نیچے سے گزرگئی۔ وہ طیارہ کے اگلے پہیہ سے ٹکراتے ٹکراتے بچی۔ طیارہ نے اپنے وقت مقررہ پر اڑان بھری۔