جرائم و حادثات

بلارم علاقہ میں کتے کے منہ میں نومولود کے سر سے سنسنی

آئی ڈی اے بلارم میں ایک کتا نومولود کا سر منہ میں پکڑے گھومنے سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس ذرائع کے بموجب آج صبح آوارہ کتا ایک نومولود لڑکی کا سر منہ میں پکڑکر گھوم رہا تھا۔

حیدرآباد: آئی ڈی اے بلارم میں ایک کتا نومولود کا سر منہ میں پکڑے گھومنے سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس ذرائع کے بموجب آج صبح آوارہ کتا ایک نومولود لڑکی کا سر منہ میں پکڑکر گھوم رہا تھا۔

متعلقہ خبریں
خواتین، نومولود کو قبرستان میں چھوڑ کر فرار، دبیرپورہ میں واقعہ
آوارہ کتوں کے حملہ میں لڑکے کی ہلاکت کی تحقیقات کی ہدایت
اے پی میں 8دن کی نوزائیدہ کے اغوا کامعاملہ حل

مقامی عوام نے کتے کے منہ سے نومولود کا سر چھوڑا لیا اور پولیس کو اس کی اطلاع دی۔

پولیس اور آئی سی ڈی ایس کی ٹیم نے مقام واقعہ پر پہنچ کر سر اور دیگر اعضاء کو پٹن چیرو کے ہاسپٹل میں محفوظ کروا دیا۔

پولیس کو اس بات کا علم نہیں ہو پایا کہ کتے نومولود کا سر منہ میں پکڑنے سے پہلے نومولود زندہ تھی یا نہیں۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔