آندھراپردیش

وشاکھاپٹنم میں تین منزلہ عمارت منہدم، 3 افراد ہلاک

اس واقعہ میں 14سالہ انجلی،اس کے بھائی 17سالہ درگا پرساد اوربہار سے تعلق رکھنے والا 27سالہ چھوٹو ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر 5افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں کے شیواشنکرا، ایس راما راؤ، پریتی کلیانی، ایس کرشنا اور ایس روجارانی شامل ہیں۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم کلکٹریٹ، راموجوگی پیٹ علاقہ میں تین منزلہ عمارت کے منہدم ہونے کے نتیجہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ تین منزلہ عمارت چہارشنبہ کی نصف شب منہدم ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
ہندوستانی ٹیم کا 11 گیندوں پر بغیر کوئی رن بنائے 6 وکٹیں گنوانے کا نیا ریکارڈ
ملگ میں پرچم کا پول برقی تاروں سے ٹکراگیا، 2ہلاک
وشاکھاپٹنم میں کانگریس کا جلسہ، ریونت ریڈی کی شرکت
وشاکھا پٹنم کے انڈس ہاسپٹل میں آگ بھڑک اٹھی، مریض ہاسپٹل کے اندر پھنس گئے
شائد میں دسمبر میں وشاکھاپٹنم منتقل ہوجاؤں: جگن

اس واقعہ میں 14سالہ انجلی،اس کے بھائی 17سالہ درگا پرساد اوربہار سے تعلق رکھنے والا 27سالہ چھوٹو ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر 5افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں کے شیواشنکرا، ایس راما راؤ، پریتی کلیانی، ایس کرشنا اور ایس روجارانی شامل ہیں۔

 اطلاع ملتے ہی پولیس، فائر بریگیڈ، این ٹی آر ایف اور ریونیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے امداد اور بچاو آپریشن شروع کردیا۔ اس واقعہ سے آس پاس کے افرادخوف میں مبتلا ہوگئے۔ اس واقعہ کے وقت عمارت میں جملہ8 افراد موجود تھے۔

زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا۔وشاکھاپٹنم سے تعلق رکھنے والے راما راؤ اور کلیانی کے دو بچے ہیں۔اس واقعہ میں ہلاک 14سالہ انجلی نے کل اپنی سالگرہ منائی تھی۔ ان بچوں کے زخمی والدین ایس راما راؤ اور ایس کلیانی فی الحال اسپتال میں زیر علاج ہیں۔