دہلی

راہول گاندھی نے ریلوے اسٹیشن پر قلیوں سے ملاقات کی

کانگریس کے سینئر لیڈر نے کہا “ہماری بات چیت کے دوران انہوں نے (قلیوں نے ) ہمیں بتایا کہ کس طرح بھگدڑ کے دن سب نے مل کر لوگوں کی جان بچانے کی ہر ممکن کوشش کی۔

نئی دہلی: لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی آج صبح دوبارہ نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پہنچے اور انہوں نے قلیوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سے واقف ہونے کے بعد ان سے مہا کمبھ کے دوران اسٹیشن پر ہوئی بھگدڑ کے بارے میں بات چیت کی۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
خواتین، نومولود کو قبرستان میں چھوڑ کر فرار، دبیرپورہ میں واقعہ
وزیر سیتا اکا نے بھگدڑواقعہ میں زخمی لڑکے سری تیج کی عیادت کی
کانگریس کا مقصد خود کو خواتین کی انجمنوں کو مضبوط بنانا ہے

گاندھی نے کچھ دن پہلے بھی نئی دہلی ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا تھا اور وہاں کے قلیوں سے ملاقات کی تھی اور ان کے مسائل پوچھے تھے اور آج پھر وہ صبح سویرے ان سے ملنے گئے۔

کانگریس کے سینئر لیڈر نے کہا “ہماری بات چیت کے دوران انہوں نے (قلیوں نے ) ہمیں بتایا کہ کس طرح بھگدڑ کے دن سب نے مل کر لوگوں کی جان بچانے کی ہر ممکن کوشش کی۔

چاہے وہ لوگوں کو ہجوم سے نکالنے کی کوشش ہو، زخمیوں کو ایمبولینسوں اور انتظامیہ تک لے جانے کی کوشش ہو، یا ہلاک شدگان کی لاشوں کو ہٹانے کی کوشش ہو، اپنی جسمانی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے ریہڑی کا استعمال کرنا ہو یا اپنی جیب سے پیسے خرچ کر کے، ہم نے بھگدڑ سے متاثرہ مسافروں کی ہر ممکن مدد کی۔

کانگریس کے لیڈر نے 15 فروری کو اسٹیشن پر بھگدڑ کے دوران کئی جانیں بچانے اور امدادی کارروائیوں میں مدد کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

گاندھی نے کہا "میں ان بھائیوں کی ہمدردی سے بہت متاثر ہوا ہوں جو یہاں روزانہ مزدوری کرنے آتےہیں۔ وہ اب بھی مالی مشکلات میں جی رہے ہیں – لیکن وہ لوگ جذبہ اور خیر سگالی سے بھر پور ہیں ۔ انہیں مدد کی ضرورت ہے جس پر انہوں نے اپنے مطالبات کا اظہار کیا۔ میں یقینی طور پر ان کی مدد کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔”