شنڈے۔ فڈنویس حکومت 15 دنوں میں گرجائے گی: سنجے راوت
راوت نے کہا کہ انہوں نے پہلے پیش گوئی کی تھی کہ شندے حکومت 15 دنوں میں گر جائے گی۔ انہوں نے کہا، “لیکن ایسا نہیں ہوا کیونکہ اس معاملے میں سپریم کورٹ کی سماعت ملتوی کر دی گئی ۔ اب جب عدالت کا فیصلہ آجائے گا تو شندے حکومت کا گرنا طے ہے۔‘‘

جلگاؤں: شیو سینا (یو بی ٹی) کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے راوت نے اتوار کو دعویٰ کیا کہ شندے- فڈنویس کی ریاستی حکومت 15 دنوں میں گر جائے گی۔ راوت جو گزشتہ دو دنوں سے جلگاؤں میں تھے آج شام ضلع کے پچورا میں یو بی ٹی کے سربراہ ادھو ٹھاکرے اور ایم وی اے لیڈروں کی وجرمٹھ ریلی میں شرکت کریں گے۔
راوت نے کہا کہ انہوں نے پہلے پیش گوئی کی تھی کہ شندے حکومت 15 دنوں میں گر جائے گی۔ انہوں نے کہا، “لیکن ایسا نہیں ہوا کیونکہ اس معاملے میں سپریم کورٹ کی سماعت ملتوی کر دی گئی ۔ اب جب عدالت کا فیصلہ آجائے گا تو شندے حکومت کا گرنا طے ہے۔‘‘
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے رہنما اجیت پوار سمیت دیگر بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے مختلف بیانات کے بعد ریاست میں سیاسی ہلچل بڑھ گئی ہے۔ ادھو ٹھاکرے آج شام پچورا میں ایم وی اے ریلی سے خطاب کریں گے۔
دریں اثنا، پچورا میں ایم این ایس کے ایک کارکن کو مہاراشٹر پولیس نے اپنی پارٹی کے سربراہ راج ٹھاکرے کے ریمارکس کے خلاف احتجاج میں مسٹر راوت کا پتلا جلانے پر حراست میں لے لیا ہے۔