یوروپ

شہزادہ ہیری برطانیہ میں مقدمہ ہار گئے

شہزادہ ہیری کو برطانوی وزارت داخلہ نے فروری 2020 میں پولیس پروٹیکشن نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ شہزادہ ہیری اپنی اہلیہ میگھن مرکل کے ساتھ شاہی ذمہ داریوں سے دست بردار ہو کر مارچ 2020 میں امریکہ منتقل ہوگئے تھے۔

لندن: لندن کی عدالت میں برطانوی شہزادہ ہیری کو برطانیہ میں سرکاری سیکیورٹی نہ دینے کے حکومتی فیصلے کے خلاف مقدمہ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ خبریں
پنجاب میں تنہا الیکشن لڑنا عام آدمی پارٹی اور کانگریس کا مشترکہ فیصلہ: کجریوال
6ریاستوں میں 10حساس تنصیبات عوام کی پہنچ سے باہر
والدہ کی موت کی خبر آئی تو سمجھا انہوں نے ڈرامہ رچا: شہزادہ ہیری
اُدھوٹھاکرے کے قافلہ سے اضافی گاڑی ہٹادی گئی
معین علی دوبارہ ٹسٹ کرکٹ سے سبکدوش

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ ہیری نے لندن کی عدالت میں حکومتی فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے حکومتی فیصلے کو قانونی قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ شہزادہ ہیری کو برطانوی وزارت داخلہ نے فروری 2020 میں پولیس پروٹیکشن نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ شہزادہ ہیری اپنی اہلیہ میگھن مرکل کے ساتھ شاہی ذمہ داریوں سے دست بردار ہو کر مارچ 2020 میں امریکہ منتقل ہوگئے تھے۔

دوسری جانب سے امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ صدر بنا تو برطانوی شہزادہ ہیری کے ساتھ خصوصی برتاؤ نہیں رکھا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ نے برطانوی جوڑے پر بہت زیادہ مہربانی کی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ برطانوی شہزادہ ہیری نے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کو دھوکا دیا، اس بات کی شہزادہ ہیری کو معافی نہیں مل سکتی۔ سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکہ کا صدر منتخب ہوا تو شہزادہ ہیری کی کوئی مدد نہیں کروں گا، فیصلہ کرنا میرے اختیار میں ہوا تو ہیری اپنے ذمہ دار خود ہوں گے۔

a3w
a3w