تلنگانہ

امت کے اتحاد کیلئے جمعیت اہلحدیث ہمیشہ مسلکی اختلافات کو بالائے طاق رکھے گی

 انہوں نے کہا کہ جمعیت اہلحدیث کے ذمہ دار کی حیثیت سے وہ ہمیشہ ملی مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے اور اپنی مفوضہ ذمہ داریوں کو پورا کریں گے۔

نظام آباد: جمعیت اہلحدیث کے ضلع نظام آباد کے نو منتخبہ صدر مولانا وجہہ اللہ خان اور خازن عبدالحمیدکو آج جناب سید نجیب علی ایڈوکیٹ کے دفتر پر معززین شہر کی جانب سے تہنیتی تقریب کا اہتمام عمل میں آیا۔ اس موقع پر نو منتخب ذمہ داروں کو تہنیت پیش کی گئی۔

متعلقہ خبریں
جناب سید خواجہ مکرم کی تعلیمی خدمات کو خراج تحسین، سبکدوشی پر تہنیتی تقریب سے ڈی ای او حیدرآباد محترمہ آر روہنی کا خطاب
سرکاری دواخانہ نظام آباد میں مریضوں کے ساتھ علاج میں کوئی کوتاہی نہیں کی جائے گی: سپرنٹنڈنٹ گورنمنٹ ہاسپٹل
مادری زبانوں کی حفاظت و ترویج وقت کی اہم ترین ضرورت ہے: وزیر اقلیتی بہبود سے وفد کی ملاقات
محبوب نگر: اقلیتی پوسٹ میٹرک ہاسٹل (بوائز) میں 18 مخلوعہ نشستوں کیلئے درخواستیں مطلوب ،16 جولائی آخری تاریخ
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا

 اس موقع پر مولانا وجہہ اللہ خان نے کہا کہ جمعیت اہلحدیث ہمیشہ ملی اتحاد کیلئے پیش پیش رہیگی اور جماعتی وابستگی سے بالاتر ہوکر ملت کے درپیش مسائل کی یکسوئی کیلئے کوشاں رہیگی۔

 انہوں نے کہا کہ جمعیت اہلحدیث کے ذمہ دار کی حیثیت سے وہ ہمیشہ ملی مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے اور اپنی مفوضہ ذمہ داریوں کو پورا کریں گے۔

اس موقع پر جناب سید نجیب علی ایڈوکیٹ نے کہا کہ آج ملت کے وسیع تر اتحاد کی ضرورت ہے اور اختلافات اور مسائل کے بجائے ہمیں حقیقی مسائل پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے اور نوجوانوں کی اصلاح معاشرہ کے بگاڑ کو دور کرنے کیلئے متحدہ عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

 انہوں نے دونوں ذمہ داروں کے انتخاب پر نیک توقعات کا اظہار کرتے ہوئے ان کے حق میں اسقامت کی دعا کی اور مفوضہ ذمہ داریوں کو پورا کرنے کیلئے ہمہ تن مصروف عمل رہنے کی خواہش کی۔

جناب نوید اقبال صدر ضلع ٹی آرایس اقلیتی سیل نے مولانا وجہہ اللہ خان کو فعال اور متحرک قائد قرار دیا اور کہا کہ ان کے ذریعہ ضلع بھر میں اچھی فضاء پیدا ہوگی اور ملک سے بالاتر ہوکر وہ خدمات انجام دیں گے۔

 اس موقع پر مولانا کریم الدین صدر ملت ویلفیر سوسائٹی و سینئر قائد کانگریس نے بھی ذمہ داران اہلحدیث کے انتخاب پر مبارکباد پیش کی اس وموقع پر سمیر احمد زونل صدر آل انڈیا قومی تنظیم، محمد عبدالقیوم صدر فنکشن ہالز اسوسی ایشن، محمد نثار احمد کلاسک، حامد بن غانم سینئر کانگریس قائد، حلیم قمر قائد ٹی آرایس، احمد علی خان سینئر جرنلسٹ، محمد  بلیغ احمد اسٹاف رپورٹر منصف، سید اسد ایڈیٹر آج کا تلنگانہ کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔