حیدرآباد

چیئرمین اردو اکیڈمی تلنگانہ سے اسٹیٹ ٹیچرز یونین قائدین کی ملاقات

چیئرمین اردو اکیڈمی جناب طاہر بن حمدان صاحب نے اردو اساتذہ ،طلبہ اور اردو اسکولوں اور ان سے جڑے مسائل پر طویل گفتگو کی اور مستقبل قریب میں انہیں جلد از جلد حل کرنے کا تیقن دیا ۔

حیدرآباد: اسٹیٹ ٹیچرز یونین تلنگانہ STUTS کے ضلعی صدر جناب محمد افتخار الدین کی صدارت میں آج ایک وفد نے تلنگانہ اردو اکیڈمی کے چیئرمین عالی جناب طاہر بن حمدان صاحب سے ملاقات کی اور ریاست کے  اردو اسکولوں، اردو اساتذہ اور اردو طلبہ کے دیرینہ حل طلب مسائل پر ایک گھنٹہ طویل ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ خبریں
حج ہاوز میں عازمین حج کے قیام و طعام کے انتظامات کا جائزہ
نواب احمد عالم خان کی صدارت میں میسکونئے عزائم کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن
مرحومین کی طرف سے قربانی جائز، ثواب کا ذریعہ ہے: مفتی صابر پاشاہ قادری
مہدی پٹنم میں اسکائی واک کے تعمیری کام تیزی سے جاری
اردو اکیڈمی کی کارکردگی مفلوج، فنڈز کی اجرائی نہ ہونے سے شعراء، ادیب اور جرنلسٹوں میں مایوسی

اس موقع پر چیئرمین صاحب کی جانب سے، ایسے اردو سکول جہاں پر اساتذہ کی قلت ہے وہاں اردو ودیا ویلنٹرز فراہم کرنے کے دور اندیش فیصلے کا خیر مقدم کیا،اور کہا کہ اساتذہ کی فراہمی سے اردو اسکولوں میں خوشگوار تبدیلی  ممکن ہے۔

 اوراسی مہینے میں اساتذہ کے تقررات انجام دینے کے لئے پر زور نمائندگی کی ،  انہوں نے کہا کہ سال 2022 کے اسٹیٹ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ  حاصل کرنے والے اساتذہ کرام میں انعامی رقم حاصل نہ ہونے پر  مایوسی ہے ،اس پر چیئرمین صاحب نے تیقن دیا کہ انعامی رقم بہت جلد دینے کا تیقن دیا۔

ساتھ ہی افتخار الدین صاحب نے سال 2023 کے اساتذہ اکرام کے انتخابات انجام دیتے ہوئے سال 2024 کے لیے اسٹیٹ بیسٹ ٹیچر اوارڈ  کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی گزارش کی۔

بعد ازاں انہوں نے اردو میڈیم میں تعلیم حاصل کرنے والے غریب نادار طلبہ کے لیے اسکالرشپ دوبارہ شروع کرنے کے لئے نمائندگی کی جس پر چیئرمین اردو اکیڈمی نے مثبت رد عمل کا اظہار کیا۔

چیئرمین اردو اکیڈمی جناب طاہر بن حمدان صاحب نے اردو اساتذہ ،طلبہ اور اردو اسکولوں اور ان سے جڑے مسائل پر طویل گفتگو کی اور مستقبل قریب میں انہیں جلد از جلد حل کرنے کا تیقن دیا ۔

اس موقع پر سینیئر قائدین جناب اکبر علی قریشی صاحب محمد اعجاز صاحب شاہد علی حسرت صاحب محمد راشید صاحب مولا علی صاحب اور دیگر موجود تھے۔