حیدرآباد

موسیٰ ندی کو خوبصورت بنانے کے منصوبہ کی وضاحت کی جائے: جگدیش ریڈی

جگدیش ریڈی آج تلنگانہ بھون میں اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اے ریونت ریڈی موسیٰ ندی کے بارے میں ایک بیان دے رہے ہیں۔ اس طرح ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا علیحدہ بیان دے رہے ہیں۔

حیدرآباد: بی آر ایس کے رکن اسمبلی و سابق وزیر جگدیش ریڈی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ موسیٰ ندی کو خوبصورت بنانے کے لئے حکومت کیا منصوبہ رکھتی ہے، اس کے بارے میں وضاحت کرے۔ انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موسیٰ ندی کو خوبصورت بنانے کے لئے غریبوں کو ان کے مکانات سے بے دخل نہیں کرسکتی۔

متعلقہ خبریں
قبائلی و اقلیتی پسماندگی پر توجہ دینے حکومت کی ضرورت: پروفیسر گھنٹا چکراپانی
مادری زبانوں کی حفاظت و ترویج وقت کی اہم ترین ضرورت ہے: وزیر اقلیتی بہبود سے وفد کی ملاقات
محبوب نگر: اقلیتی پوسٹ میٹرک ہاسٹل (بوائز) میں 18 مخلوعہ نشستوں کیلئے درخواستیں مطلوب ،16 جولائی آخری تاریخ
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
سام چیرٹی ٹرسٹ اینڈ ویلفیئر کی چیئرپرسن شیخ انجم کی سابق وزیر ہریش راؤ سے ملاقات

 جگدیش ریڈی آج تلنگانہ بھون میں اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اے ریونت ریڈی موسیٰ ندی کے بارے میں ایک بیان دے رہے ہیں۔ اس طرح ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا علیحدہ بیان دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے موسیٰ ندی کے پروجیکٹ کے تعمیری کام کے لئے ایک لاکھ 50ہزار روپے خرچ کرنے کا اعلان کیا، جبکہ ڈپٹی سی ایم بھٹی وکرامارکا نے موسیٰ ندی کے پروجیکٹ میں کتنی رقم خرچ کی جائے گی اس کے بارے میں کوئی بیا ن نہیں دیا ہے۔

اس لئے دونوں قائدین کے درمیان آپسی تعلقات دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھٹی وکرامارکا نے شہر حیدرآباد کے تالابوں سے متعلق ایک نقشہ پیش کیا۔ کہا حکومت ان تالابوں کے قریب تعمیر کردہ تمام عمارتوں کو منہدم کرنے کی ہمت رکھتی ہے۔

 اب تک حکومت نے تالابوں پر قبضہ کو غیرقانونی قرار دے کر ہزاروں کروڑکی جائیدادوں کو منہدم کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سابق کانگریس کے دور حکومت میں حسین ساگر اور موسیٰ ندی کے پاس غیرقانونی تعمیرات ہوئے تھے۔ انہوں نے ان تعمیری کاموں کا ذمہ دار سابق کانگریس حکومت کو قرار دیا۔