مشرق وسطیٰ

جنوبی شام میں اسرائیلی میزائل حملے میں دو افراد ہلاک ہو گئے

شام کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ بدھ کی رات جنوبی شام میں کئی فوجی اہداف پر اسرائیل کی طرف سے داغے گئے میزائل کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور ایک فوجی زخمی ہو گیا۔

دمشق: شام کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ بدھ کی رات جنوبی شام میں کئی فوجی اہداف پر اسرائیل کی طرف سے داغے گئے میزائل کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور ایک فوجی زخمی ہو گیا۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف قرارداد منظور
بے لگام اسرائیل دنیا کو اپنی جاگیر سمجھتا ہے:شاہ اُردن
عالمی برادری، اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے: رابطہ عالم اسلامی

وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل نے شام کے زیر قبضہ جنوبی علاقے گولان کی پہاڑیوں سے بدھ کو دیر گئے ایک فضائی حملہ کیا اور کئی مقامات کو نشانہ بنایا۔

وزارت نے کہا کہ شام کے فضائی دفاع نے کچھ میزائلوں کو روک کر انہیں مار گرایا۔

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے دمشق کے جنوبی دیہی علاقے میں سیدہ زینب کے مضافاتی علاقے میں ایک حملے کی اطلاع دی۔