حیدرآباد: ہوٹل کے کمرہ میں ایک نوجوان کی مشتبہ حالت میں موت
سائی کرن 26 جون کو روزگار کی تلاش میں اپنے گاؤں سے شہر آیا تھا، اور کوکٹ پلی ہوزنگ بورڈ کالونی میں جے این ٹی یو کے قریب واقع ’سری سائی گرینڈ لکژری ہوٹل کے کمرہ نمبر 404 میں قیام کر رہا تھا۔ اسی دن اُس نے اپنے ارکان خاندان سے فون پر بات کی، مگر بعد میں اُس کا موبائل فون بند ہو گیا۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے کوکٹ پلی ہوزنگ بورڈ پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع ایک ہوٹل کے کمرہ میں ایک نوجوان کی مشتبہ حالت میں موت واقع ہوئی۔
مرنے والے کی شناخت 32 سالہ سائی کرن کے طور پر ہوئی ہے، جو سنگاریڈی ضلع کے رام چندرا پورم منڈل کے ویلیملا گاؤں سے تعلق رکھتے تھے۔
سائی کرن 26 جون کو روزگار کی تلاش میں اپنے گاؤں سے شہر آیا تھا، اور کوکٹ پلی ہوزنگ بورڈ کالونی میں جے این ٹی یو کے قریب واقع ’سری سائی گرینڈ لکژری ہوٹل کے کمرہ نمبر 404 میں قیام کر رہا تھا۔ اسی دن اُس نے اپنے ارکان خاندان سے فون پر بات کی، مگر بعد میں اُس کا موبائل فون بند ہو گیا۔
ہوٹل انتظامیہ نے بتایا کہ کمرہ لینے کی مدت پوری ہونے کے باوجود سائی کیرن کمرہ سے باہر نہیں آیا۔ کئی بار دروازہ کھٹکھٹانے کے باوجود کوئی جواب نہ ملنے پر، انتظامیہ نے فوری طور پر کوکٹ پلی پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس نے پہنچ کر دروازہ کھلوایا تو وہ بستر پر مردہ حالت میں پایا گیا۔
پولیس نے لاش کو گاندھی اسپتال منتقل کرتے ہوئے ارکان خاندان کو اطلاع دے دی ہے۔
موت کی وجہ جاننے کے لیے جانچ جاری ہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔